میپک انڈیا ۲۰۲۵ء کا انعقاد امسال ممبئی میں کیا گیا اور اس سال کا تھیم نیکسٹ جین ریٹیل تھا۔
EPAPER
Updated: September 20, 2025, 1:26 PM IST | Agency | Mumbai
میپک انڈیا ۲۰۲۵ء کا انعقاد امسال ممبئی میں کیا گیا اور اس سال کا تھیم نیکسٹ جین ریٹیل تھا۔
میپک انڈیا ۲۰۲۵ء کا انعقاد امسال ممبئی میں کیا گیا اور اس سال کا تھیم نیکسٹ جین ریٹیل تھا۔ اس تجارتی نمائش میں ہندوستان اور بیرون ملک سے۲۵۰۰؍ سے زیادہ مندوبین، ۳۷۵؍ نمائش کنندگان اور۱۵۰؍ سے زیادہ مارکیٹ مقررین نے شرکت کی۔صنعت کے لیڈرس نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی ریٹیل مارکیٹ ۲؍ ٹریلین ڈالرس تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نےاس بات پر توجہ دی کہ کس طرح ٹیکنالوجی، صارفین کے رویے میں تبدیلی اور پائیداری اس شعبے کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔اس تجارتی نمائش کے دوران جے ایل ایل کی انڈیا ریٹیل رپورٹ بھی جاری کی گئی جس نے انکشاف ہوا ہے کہ کس طرح فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر ریٹیل ریئل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد بن گیا ہے جس نے گزشتہ۱۰؍ سہ ماہی میں سر فہرست شہروں میں ۴؍ ملین مربع فٹ لیز پر حاصل کیا ہے۔
امنگ گپتا، ہیڈ، آر ایکس انڈیا نے کہاکہ ہندوستان کا ریٹیل سیکٹر اس دہائی کے اندر۲؍ ٹریلین ڈالرس کا ہندسہ عبور کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔بڑھتے ہوئی آمدنی ، ٹائر ۲؍ اور ۳؍ شہروں کی تیزی سے توسیع، اور ایک ڈیجیٹل فرسٹ جین زی کنزیومر بیس جو پہلے سے ہی آن لائن طرز زندگی کی خریداری کا تجربہ رکھتے ہیں۔