• Sat, 19 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو میں ۲؍ سال سے کم عمر بچوں کے سفر کی فیس ۳؍ ہزار

Updated: September 19, 2026, 12:21 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ۲؍سال سے کم عمر بچوں کے سفر، ترجیحی چیک اِن، اضافی سامان اور سفری سرٹیفکیٹ سمیت مختلف خدمات کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستان کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ۲؍سال سے کم عمر بچوں کے سفر، ترجیحی چیک اِن، اضافی سامان اور سفری سرٹیفکیٹ سمیت مختلف خدمات کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ ستمبر کے آغاز سے ۲؍سال سے کم عمر بچوں کے سفر کی فیس۲؍  ہزار روپے سے بڑھا کر۳؍ ہزار  روپے  کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئرلائن آپریٹنگ اخراجات کی بنیاد پر وقتاً فوقتاً اپنی فیس میں نظرثانی کرتی ہے۔ اس اضافے سے  ایک اندازہ کے مطابق تقریباً ۱۰؍ لاکھ شیر خوار مسافر متاثر ہوں گے اور ایئرلائن کو تقریباً۹۰؍کروڑ روپے کی اضافی آمدنی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سینسر بورڈ کی تشکیل ِنو کے ساتھ ہی نئے ضوابط،آزادی ٔ اظہار پر رکاوٹوں کا الزام

اضافی سامان کی فیس۷۰۰؍روپے فی کلوگرام سے بڑھا کر  ۸۰۰؍روپے کر دی گئی ہے۔ ترجیحی چیک اِن اور بورڈنگ کی فیس۴۵۰؍ روپے سے بڑھا کر۶۵۰؍روپے، جبکہ سفری سرٹیفکیٹ کی فیس  ۲۰۰؍ روپے سے بڑھا کر۳۰۰؍روپے کر دی گئی ہے۔بغیر سرپرست سفر کرنے والے کم عمر بچوں کی فیس بھی۵؍ روپے سے بڑھا کر ۵؍ہزار ۹۹۹؍روپے کر دی گئی ہے۔دیگر ایئرلائنس نے بھی اضافی خدمات کی فیس میں نظرثانی کی ہے۔

کیا کیا بڑھایاگیا

دو سال سے کم عمر بچوں کے سفر کی فیس ۲؍ ہزار سے بڑھا کر ۳؍ ہزار کردی گئی۔
اضافی سامان کی فیس۷۰۰؍ روپے فی کلو سے بڑھا کر ۸۰۰؍ روپے فی کلوکردی گئی۔
ترجیحی چیک اِن اور بورڈنگ جو پہلے ۴۵۰؍ تھی اب ۶۵۰؍ روپےکر دی گئی ہے۔ 
بغیر سرپرست سفر کرنے والے بچوں کی فیس بھی ۵؍ ہزار سے ۵۹۹۹؍ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK