• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو کی پروازوں میں مزید دو دن تعطل جاری رہنے کا امکان

Updated: December 03, 2025, 10:04 PM IST | New Delhi

نجی ایئر لائنس کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر یا پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ ابھی دو دن مزید جاری رہ سکتا ہے۔ نجی ایئر لائنس کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر یا پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ ابھی دو دن مزید جاری رہ سکتا ہے۔ ایئر لائنز نے بدھ کی شام میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ پچھلے دو دن سے مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی پروازوں میں تعطل پیش آ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ’’شیڈول میں کنٹرول شدہ تبدیلیاں‘‘ کی جا رہی ہیں جو اگلے۴۸؍ گھنٹے تک یعنی جمعہ کی شام تک جاری رہیں گی۔ اس سے مسافروں کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن ایئر لائنز کو اپنے آپریشن کو معمول پر لانے اور وقت پر کرنے میں مدد ملے گی۔ ایئر لائن نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل پروازوں کا انتظام کیا جا رہا ہے یا رقم کی واپسی کا اختیار دیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام تک ملک بھر میں انڈیگو کی ۶۰؍ سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور تقریباً اتنی ہی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔انڈیگو نے تاخیر کے لیے تکنیکی خرابیوں، سردیوں کے موسم میں شیڈول میں تبدیلی اور عملے کے روسٹر سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو نے سردیوں کے شیڈول میں اپنی پروازوں کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے۔ بیڑے میں طیاروں کی تعداد بھی بڑھی ہے، لیکن اس تناسب سے عملے کے اراکین کی تعداد نہیں بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ، روسٹر سے متعلق ضوابط میں تبدیلی سے بھی دشواری پیش آئی ہے۔ اس سے پہلے منگل دیر شام کو ٹاٹا گروپ کی ایئر انڈیا نے کسی تیسرے فریق کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں پر اس کے اور دیگر ایئر لائن کمپنیوں کے چیک ان سسٹم کے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی تاہم بعد میں یہ مسئلہ حل کر لیا گیا تھا۔ پچھلے مہینے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی (ایئر ٹریفک کنٹرول) کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بڑی تعداد میں پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی جس کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔

Indigo Airline.Photo:INN
انڈیگوایئرلائن۔ تصویر:آئی این این

 نجی ایئر لائنس کمپنی انڈیگو کی پروازوں میں تاخیر یا پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ ابھی دو دن مزید جاری رہ سکتا ہے۔ 
ایئر لائنز نے بدھ کی شام میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ پچھلے دو دن سے مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی پروازوں میں تعطل پیش آ رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ’’شیڈول میں کنٹرول شدہ تبدیلیاں‘‘ کی جا رہی ہیں جو اگلے۴۸؍ گھنٹے تک یعنی جمعہ کی شام تک جاری رہیں گی۔ اس سے مسافروں کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن ایئر لائنز کو اپنے آپریشن کو معمول پر لانے اور وقت پر کرنے میں مدد ملے گی۔ 
ایئر لائن نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل پروازوں کا انتظام کیا جا رہا ہے یا رقم کی واپسی کا اختیار دیا جا رہا ہے۔  قابل ذکر ہے کہ بدھ کی شام تک ملک بھر میں انڈیگو کی ۶۰؍ سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور تقریباً اتنی ہی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔انڈیگو نے تاخیر کے لیے تکنیکی خرابیوں، سردیوں کے موسم میں شیڈول میں تبدیلی اور عملے کے روسٹر سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:مقبول ترین ستارے :دو نئے ستاروں نے شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑدیا

ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو نے سردیوں کے شیڈول میں اپنی پروازوں کی تعداد میں کافی اضافہ کیا ہے۔ بیڑے میں طیاروں کی تعداد بھی بڑھی ہے، لیکن اس تناسب سے عملے کے اراکین کی تعداد نہیں بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ، روسٹر سے متعلق ضوابط میں تبدیلی سے بھی دشواری پیش آئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کے۱۰؍ امیر ترین فنکار جنہوں نے ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کمائے

اس سے پہلے منگل دیر شام کو ٹاٹا گروپ کی ایئر انڈیا نے کسی تیسرے فریق کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں پر اس کے اور دیگر ایئر لائن کمپنیوں کے چیک ان سسٹم کے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی  تاہم بعد میں یہ مسئلہ حل کر لیا گیا تھا۔  پچھلے مہینے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اے ٹی سی (ایئر ٹریفک کنٹرول) کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بڑی تعداد میں پروازوں میں تاخیر ہوئی تھی جس کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK