• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگائوں میں ۵؍ لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام فہرست سے حذف

Updated: September 01, 2026, 4:32 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

ضلع میں کل ۳۰؍ لاکھ ۶۷؍ ہزار ۳۷۵؍ افراد کی فہرست جاری ہوئی جن میں تقریباً ۱۵؍ لاکھ مرد اور ۱۴؍ لاکھ خواتین شامل ہیں۔

Those whose names are not listed can reapply. Picture: INN
جن لوگوں کے نام نہیں ہیں وہ دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ پیر کے روز مکمل ہوا ۔ الیکشن کمیشن  نے ووٹروں کی ڈرافٹ لسٹ  جاری کردی۔ اس میں جلگاوں ضلعے کے ۱۱؍ تعلقوں میں ۵؍لاکھ ۱۴؍/ہزار ۸۳۶؍ ووٹروں کے نام خارج کر دیئے گئے ہیں۔ جلگائوں ضلع کلکٹر روہن گوگھے نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھئے: امیت ٹھاکرے نے اسکول کے دفتر میں لگی نریندر مودی کی تصویر ہٹوائی

ایس آئی آر کے بعد اب جو ڈرافٹ لسٹ سامنے آئی ہے اس میں جلگاؤں ضلع کے ۱۱؍اسمبلی حلقوں میں کل ۳۰؍لاکھ ۳۷؍ہزار ۴۵۶؍ ووٹروں کے نام شامل ہیں۔ان میں سے ۱۵؍لاکھ ۶۷؍ ہزار۳۷۵؍مرد، جبکہ ۱۴؍لاکھ ۶۹؍ہزار ۹۹۷؍ خواتین،اور ۸۴؍ووٹر تیسری صنف  کے ہیں۔ اے ایس ڈی ڈی یعنی غیر موجود پرماننٹ شفٹیڈ، دہرے نام والے اور فوت ہو چکے ووٹروں کی تعداد ۵؍لاکھ ۱۴؍ہزار ۸۳۶؍ بتائی گئی ہے۔ فوت شدہ  ووٹروں کی تعداد ۹۳؍ ہزار ۷۰۹؍ ہے جبکہ ۹۵؍ ہار ۸۰۸؍ ووٹر غیر حاضر ہیں یعنی دیئے گئے پتے پر نہیں ملے۔ ان کے علاوہ ۲؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار  ۵۴۵؍ ووٹر دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ۶۱؍ ہزار ۳۴؍ ووٹر وںکے نام دوبار درج تھے جنہیں نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کینیڈا: ایم پی سلمیٰ زاہد کی رہائش گاہ کے باہر لوٹ مار کی کوشش، گاڑی نذرآتش

ضلع کلکٹر نے  اپیل کی ہے کہ جو ڈراپ لسٹ ہے وہ سیاسی جماعتوں اور عوام تک پہنچائی جائے گی اسے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جا چکا ہے یہیں سے وہ اپنا نام چیک کر سکتے ہیں ۔ جن کے نام  شامل نہیں ہیں وہ  شکایت کر سکتے ہیں۔ایس آئی آر کے پہلے مرحلے کے بعد پولنگ سینٹر کی تعداد بھی بڑی ہے۔ اس سے قبل  جلگاوں ضلعے میں کل ۳؍ ہزار۶۷۷؍ پولنگ سینٹر تھے۔ اب یہ تعداد ۳؍ ہزار ۷۰۲؍ ہو گئی ہے یعنی ۲۵؍ پولنگ سینٹر بڑھے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن  پہلے ۱۵۰۰؍ ووٹروں پر ایک  پولنگ سینٹر قائم کرتا تھا اب ۱۲۰۰؍ ووٹروں پر  ایک پولنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ایس آئی آر کی نئی فہرست کےمطابق  چالیس گاؤں ضلعے کا وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ وہ ٹروں کی تعداد موجود ہے اس کے بعد جامنیر اسمبلی حلقہ میں کل۲؍ لاکھ ۹۶؍ ہزار ۶۲۶؍ ووٹر ہیں، چوپڑا میں ۲؍ لاکھ ۸۵؍ ہزار ۴۴۱؍ووٹر ہیں، جب کہ املنیر میں ۲؍ لاکھ ۶۲؍ ہزار۵۰۲؍ ووٹر ہیں۔ضلع کلکٹر نے انتباہ دیا ہے کہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے، درست کرنے یا حذف کرنے کے دوران غلط معلومات فراہم کرنا قانون کے تحت قابل سزا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK