Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو نے کیبس وِد انڈیگو سروس شروع کر دی

Updated: June 18, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai

نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے اپنی نئی سروس کیبس وِد انڈیگو کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے ذریعے مسافروں کو ایئرپورٹ تک پہنچنے اور وہاں سے اپنی اگلی منزل تک سفر کے لیے آسان، محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Indigo Airline.Photo:INN
انڈیگوایئرلائن۔ تصویر:آئی این این

نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے جمعرات کو اپنی نئی سروس  کیبس وِد انڈیگو کے آغاز کا اعلان کیا، جس کے ذریعے مسافروں کو ایئرپورٹ تک پہنچنے اور وہاں سے اپنی اگلی منزل تک سفر کے لیے آسان، محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:کین اور بیلنگھم کی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ نے کروشیا پر سنسنی خیز کامیابی


کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ خصوصی ایئرپورٹ ٹرانسفر سروس ملک کے تمام اُن شہروں میں دستیاب ہوگی جہاں انڈیگو کی پروازیں چلتی ہیں۔ اس سروس کو انڈیگو کے لائلٹی پروگرام انڈیگو بلیوچِپ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ہر۱۰۰؍ روپے خرچ کرنے پر پانچ بلیوچِپ پوائنٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام سے مسافروں کو مزید انعامات اور تیزی سے پوائنٹس جمع کرنے کا موقع ملے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو اپنے صارفین کو سفر کے آغاز سے اختتام تک ایک جامع اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ فضائی سفر کے علاوہ کمپنی سات لاکھ سے زائد ہوٹلوں کی بکنگ اور مختلف سیاحتی مقامات کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔کیبس وِد انڈیگو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
موجوبوکس کے اشتراک سے چلائی جانے والی اس سروس کے تحت مسافر صرف ۴۹؍ روپے ادا کرکے اپنی کیب پہلے سے محفوظ کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے سو فیصد کنفرم رائیڈ اور بروقت پک اَپ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مزید یہ کہ پک اَپ کے وقت تک بکنگ منسوخ کرنے پر کوئی اضافی چارج نہیں لیا جائے گا، جبکہ پرواز میں تاخیر کی صورت میں ۳۰؍ منٹ تک مفت انتظار کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ دیوانے ہیں‘‘ کے ساتھ لوٹا پرانے بالی ووڈ کے جشن کا رنگ، ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا نیا گانا ریلیز


انڈیگو کے چیف ڈیجیٹل اور انفارمیشن آفیسر نیتن چوپڑا نے کہا کہ کمپنی کا مقصد صرف فضائی سفر تک محدود نہیں بلکہ مسافروں کو گھر سے ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ سے آخری منزل تک ایک ہموار، قابلِ اعتماد اور پریشانی سے پاک سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق  کیبس وِد انڈیگو کا آغاز اسی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ سروس اب انڈیگو کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK