Inquilab Logo

انڈونیشیا : سماترامیں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، ۱۹؍ افراد ہلاک ،متعدد زخمی

Updated: March 11, 2024, 1:34 PM IST | Agency | Sumatra

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔

Scenes of destruction caused by heavy rains in the Indonesian island of Sumatra. Photo: AP/PTI
انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں زبردست بارش سے تباہی کا مناظر۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران ۵؍ سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے ۱۲؍ لاشیں نکالی گئیں اور ۷؍افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر ۶؍ افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ۵؍ افراد اب تک لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں کم ہیں۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے جبکہ درخت اور ہورڈنگز گرنے سے بھی ۶؍ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد۱۹؍ ہوگئی جبکہ ۱۰؍ سے زائد افراد انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ مزید ۲؍ روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK