• Mon, 01 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صنعتی پیداوار کی شرح نمو میں کمی، اکتوبر میں شرح نمو صرف۴ء۰؍فیصد رہی

Updated: December 01, 2025, 5:49 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی صنعتی پیداوار نے اکتوبر میں ۴ء۰؍ فیصد کی معمولی نمو درج کی، جو بجلی کی پیداوار اور کان کنی میں کمی کی وجہ سے ۱۴؍ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ اگست ۲۰۲۴ء میں انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) میں ۴۵ء۴؍ فیصد کی کمی درج کی گئی تھی۔

Industry Growth.Photo:INN
صنعتی نمو۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی صنعتی پیداوار نے اکتوبر میں ۴ء۰؍ فیصد کی معمولی نمو درج کی، جو بجلی کی پیداوار اور کان کنی میں کمی کی وجہ سے ۱۴؍ماہ کی کم ترین سطح ہے۔  اگست ۲۰۲۴ء میں انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) میں ۴۵ء۴؍ فیصد کی کمی درج کی گئی تھی۔  رواں سال ستمبر میں صنعتی پیداوار میں ۶ء۴؍ فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر میں  ۷ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا تھا۔ 
پیر کو سینٹرل اسٹیٹسٹکس آفس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر میں بجلی کی پیداوار میں  ۹ء۶؍فیصد کمی واقع ہوئی، جو کہ ایک سال پہلے ۲؍فیصد کی نمو تھی۔ کان کنی میں بھی۸ء۱؍ فیصد کمی آئی، جبکہ گزشتہ سال۹ء۰؍فیصد اضافہ ہوا  تھا۔  دریں اثنا، مینوفیکچرنگ کی ترقی ایک سال پہلے کے ۴ء۴؍ فیصد سے کم ہوکر ۸ء۱؍ فیصد ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:آن لائن دنیا کی زہریلی ترین عادت آکسفورڈ کا ورڈ آف دی ایئر ’’ریج بیٹ‘‘

اپریل اور اکتوبر کے درمیان پورے مالی سال میں صنعتی پیداوار میں ۷ء۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ تھا۔ دریں اثنا، کان کنی میں ۹ء۱؍ فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ بجلی کی پیداوار گزشتہ سال کی سطح پر سپاٹ رہی یعنی گزشتہ سال کے سطح پر ہی رہی تھی۔ مینوفیکچرنگ گروتھ ۹ء۳؍ فیصد پر مستحکم رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ریلیز کے پہلے ہفتے میں دھنش اور کریتی سینن کی ’’تیرے عشق میں‘‘ نے ۵۱؍ کروڑ کمائے

مینوفیکچرنگ کے اندر ۲۳؍ صنعتی گروپس میں سے اکتوبر میں پیداوار میں نو میں اضافہ ہوا، جبکہ دیگر میں کمی ہوئی۔ بڑی دھاتوں کی تیاری میں۶ء۶؍ فیصد، کوئلہ اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات میں ۲ء۶؍ فیصد اور موٹر گاڑیوں، ٹریلرز اور نیم ٹریلرز میں ۸ء۵؍ فیصد اضافہ ہوا۔  استعمال کے لحاظ سے بنیادی اشیا کی پیداوار میں ۶ء۰؍فیصد، صارف پائیدار اشیاء کی پیداوار میں ۵ء۰؍ فیصد اور غیر پائیدار اشیا کی پیداوار میں ۴ء۴؍ فیصد کمی واقع ہوئی۔ کیپٹل گڈز کی پیداوار میں ۴ء۲؍ فیصد، انٹرمیڈیٹ گڈز میں ۹ء۰؍ فیصد اور انفراسٹرکچر/تعمیراتی سامان کی پیداوار میں ۱ء۷؍ فیصد اضافہ ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK