جون۲۰۲۵ء میں کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں ۷ء۸؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال جون۲۰۲۴ء میں اس شعبے میں۳ء۱۰؍ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا
EPAPER
Updated: July 29, 2025, 11:35 AM IST | Agency | New Delhi
جون۲۰۲۵ء میں کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں ۷ء۸؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال جون۲۰۲۴ء میں اس شعبے میں۳ء۱۰؍ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا
نئی دہلی (ایجنسی):جون۲۰۲۵ءمیں ہندوستان کی صنعتی پیداوار کی نمو کم ہو کر۱ء۵؍ فیصد رہ گئی، جو پچھلے۱۰؍ مہینوں میں سب سے کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ کان کنی اور توانائی کے شعبوں کی ناقص کارکردگی تھی جو ابتدائی مانسون اور شدید بارش سے متاثر ہوئے تھے۔
قومی شماریات کے دفتر (این ایس او) نے پیر کو یہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ گزشتہ سال جون ۲۰۲۴ء میں صنعتی پیداوار یعنی انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) میں ۴ء۹؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ این ایس او نے مئی ۲۰۲۵ء کے لیے صنعتی پیداوار میں اضافے کے اعداد و شمار پر بھی نظر ثانی کی ہے جو پہلے۱ء۲؍ فیصد بتائی گئی تھی، اب اسے بڑھا کر۱ء۹؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اگست۲۰۲۴ء میں صنعتی پیداوار کی نمو صفر تھی جو کہ ریکارڈ کی گئی گزشتہ کم ترین سطح تھی۔
جون۲۰۲۵ء میں کان کنی کے شعبے کی پیداوار میں۸ء۷؍ فیصد کمی ہوئی، جب کہ گزشتہ سال جون ۲۰۲۴ء میں اس شعبے میں۱۰ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح توانائی کی پیداوار میں بھی ۲ء۶؍ فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ۸ء۶؍ فیصد کی نمو کے مقابلے میں ایک بڑا دھچکا ہے۔ مانسون کے ابتدائی آغاز اور بارش نے ان دونوں شعبوں کو بری طرح متاثر کیا جس سے پوری صنعتی پیداوار متاثر ہوئی۔ تاہم مینوفیکچرنگ سیکٹر نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس شعبے نے جون۲۰۲۵ء میں۳ء۹؍ فیصد کی ترقی درج کی، جو گزشتہ سال۳ء۵؍ فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔
مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ءکی پہلی سہ ماہی یعنی اپریل تا جون کے دوران صنعتی پیداوار میں ۲؍ فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ۵ء۴؍ فیصد کی نمو سے بہت کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مانسون کی وجہ سے کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں کمی نے اس سہ ماہی کے اعداد و شمار کو متاثر کیا۔ این ایس او کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موسمی چیلنجوں نے صنعتی سرگرمیوں کو خاص طور پر متاثر کیا ہے، خاص طور پر ان شعبوں میں جو موسم پر منحصر ہیں۔ حکومت اور صنعت اب اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
آئی آئی پی کے تعلق سے اہم باتیں
قومی شماریاتی دفتر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون۲۰۲۵ء میں صنعتی پیداوار اشاریہ (آئی آئی پی) کی شرح نمو صرف ۱ء۵؍ فیصد ہے جو کہ اگست۲۰۲۴ء کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بہتر کارکردگی کی بدولت آئی آئی پی میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب آئی آئی پی کی شرح نمو میں کمی درج کی گئی ہے۔
حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہجون میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں۳ء۹؍ فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں اس کی شرح نمو۳ء۲؍ فیصد تھی۔ اسی دوران جون میں کان کنی شعبے کی پیداوار میں سالانہ کی بنیاد پر ۸ء۷؍ فیصد کی کمی دیکھی گئی۔