۲۰۲۶ءمیں کنزیومر الیکٹرانکس صنعت کی جانب سے قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہوگا۔ تانبے، اسٹیل، خام تیل کی مہنگائی اور زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کا جواز پیش کیاگیا، گزشتہ سال کے مقابلہ میں قیمتیں ۱۵؍فیصد بڑھ چکی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 28, 2026, 1:35 PM IST | Agency | Mumbai
۲۰۲۶ءمیں کنزیومر الیکٹرانکس صنعت کی جانب سے قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہوگا۔ تانبے، اسٹیل، خام تیل کی مہنگائی اور زر مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کا جواز پیش کیاگیا، گزشتہ سال کے مقابلہ میں قیمتیں ۱۵؍فیصد بڑھ چکی ہیں۔
تہواروں کے موسم میں اگر آپ الیکٹرانکس اور گھریلو آلات خریدنے کا منصوبہ بنا رہے تو آپ کی جیب پر بوجھ بڑھنے والا ہے۔ یکم اکتوبر سے کمپنیاں اے سی، ایل ای ڈی ٹی وی، واشنگ مشین اور فریج سمیت مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں۸؍فیصد تک اضافہ کرنےجا رہی ہیں۔ اس کیلئے بین الاقوامی مارکیٹ میں تانبے، اسٹیل، ایلومینیم اور خام تیل سے متعلق خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور کرنسی کی شرح میں اتار چڑھاؤ کا جواز پیش کیاگیاہے۔۲۰۲۶ءمیںکنزیومر الیکٹرانکس کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: پیر سے بینک یونین سہ روزہ ہڑتال پر، چیک کلیئرنس اور نقد لین دین متاثر ہونے کا امکان
صنعتی عہدیداروں کے مطابق ایئر کنڈیشنر کی قیمتوں میں۵؍ تا۸؍فیصد اضافہ ہوگا جبکہ کچھ کمپنیاں واشنگ مشین، فریج اور ایل ای ڈی ٹی وی کی قیمتوں میں بھی۳؍ سے ۴؍فیصد اضافہ کر رہی ہیں۔ کچھ دیگر کمپنیاں اب بھی اس اضافے کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔کچھ کمپنیوں کو خدشہ ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے تہواروں کے دوران مانگ متاثر ہوسکتی ہے، تاہم دیگر کمپنیوں کا خیال ہے کہ اس کا اثر محدود رہے گا کیونکہ ڈیلروں اور ڈسٹری بیوٹروں نے اگست اور ستمبر میں پیشگی خریداری کی اسکیموں کے تحت پرانی قیمتوں پر سامان پہلے ہی ذخیرہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ووٹ نہیں بلکہ راہل گاندھی کا دماغ چوری ہوا ہے‘‘
بلیو اسٹار، گوڈریج ، ہائیر، ڈائیکن اور سپر پلاٹرونکس جیسی کمپنیوں نے مختلف زمروں میں۴؍ سے ۱۰؍فیصد تک قیمتوں میں اضافے کا اعلان یا تصدیق کردی ہے جبکہ پیناسونک نے کہا ہے کہ وہ قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایل جی اور ہٹاچی برانڈ کے ایئر کنڈیشنر بنانے والی کمپنی بوش ہوم کمفرٹ نے بھی اے سی کی قیمتوں میں تقریباً۵؍ فیصد اضافہ کردیا ہے۔بلیو اسٹار کے منیجنگ ڈائریکٹر بی تھیاگاراجن نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اے سی اور ڈیپ فریزر کی قیمتیں پہلے ہی۵؍ سے۸؍فیصد بڑھ چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’جنگ کی وجہ سے تمام قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ تانبا، اسٹیل اور پلاسٹک سب مہنگے ہوگئے ہیں۔‘‘ گزشتہ سال کے تہواروں کے موسم سے قیمتوں کا موازنہ کریں تو لاگت میں تقریباً۱۵؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔