Inquilab Logo

شیلانگ میں آیوروید اور ہومیو پیتھی کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے متعدد منصوبوں کا آغاز

Updated: February 25, 2024, 11:54 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر برائےآیوش سربانند سونووال نے شیلانگ میں این ای آئی اے ایچ میں صلاحیت کی توسیع کے لئے پہل کی نقاب کشائی کی۔

Union Minister Sarbananda Sonowal. Photo: INN
مرکزی وزیر سربانند سونووال۔ تصویر : آئی این این

 وزیر برائے آیوش  سربانند سونووال نے شیلانگ میں این ای آئی اے ایچ میں صلاحیت کی توسیع کے  لئے پہل کی نقاب کشائی کی۔
آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے شہر کے ماوڈیانگڈیانگ میں واقع نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اینڈ ہومیوپیتھی (این ای آئی اے ایچ) میں صلاحیت کو بڑھانے کے  لئے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ آیوش کے وزیر نے گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا جبکہ انتظامی عمارت، فارمیسی کی عمارت کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی دروازے سمیت بیرونی برق کاری کے ساتھ پیریفری روڈ کے ساتھ باؤنڈری وال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این ای آئی اے ایچ میں صلاحیت میں اضافے کے ساتھ، ہمارے پاس سیکھنے، تعاون کرنے اور طاقتوں کو استوار کرنے کا ایک منفرد موقع ہے کیونکہ ہم سائنسی ثبوت کے ساتھ روایتی ادویات کی ہر تشکیل کے  لئے مسلسل کوشش کرتے ہیں۔ اس شعبے میں ہم پوری دنیا میں بہترین ثابت ہو سکتے ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کے بھی بہت سے مواقع ہیں۔ اس وقت دنیا ریسرچ اور سرمایہ کاری کے مواقع ڈھونڈ رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ وہ یہاں آکر دیکھیں کہ انسٹی ٹیوٹ کے ان شعبوں میں کس پائے کا کام ہورہا ہے اور پھر وہ سرمایہ کاری کریں۔سربانند سونووال نے کہا کہ  ڈاکٹروں کی یہ نئی بریگیڈ، آیوش نظام طب کی ثابت شدہ فارمولیشنز کو مزید بہتر بنانے کا کام کرے گی ۔ اس کے لئے مرکز کی جانب سے فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے ۔حکومت این ای آئی اے ایچ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یہ ملک میں آیوش کے اعلیٰ  اقدار کا گہوارہ بن جائے۔ پچھلے ایک سال میں، حکومت نے این ای آئی اے ایچ میں صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ۱۴۵؍کروڑ  روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔  انسٹی ٹیوٹ میں او پی ڈی خدمات کانفرنس، مشرقی خاصی ہلز ضلع میں شروع کی جائیں گی جس تک ممکنہ طور پر ۲۰؍ گاؤں میں رہنے والے ۴۰؍ ہزار لوگ رسائی حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK