• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی میں جہاز رانی کی صنعت کی اِن میکس تجارتی نمائش کا آغاز

Updated: September 11, 2025, 10:15 AM IST | Agency | Mumbai

عروس البلاد ممبئی عالمی سمندری صنعت کا مرکز بننے کیلئے تیار ، ۲۸۰؍ سے زائد میری ٹائم کمپنیوں کی شرکت۔

Participants at the ongoing InMax exhibition in Mumbai. Photo: INN
ممبئی میں جاری ان میکس نمائش کے شرکاء۔ تصویر: آئی این این

ممبئی عالمی سمندری صنعت کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے کیونکہ ان میکس ایس ایم ایم انڈیا  ۲۰۲۵ءکا۱۴؍ واں ایڈیشن۱۰ ؍سے۱۲؍ ستمبر ۲۰۲۵ء تک بمبئی نمائشی مرکز ،نیسکومیں شروع ہوگیا ہے۔ انڈیا میں انفارما مارکیٹس کے زیر اہتمام  یہ تقریب جہاز رانی اور بحری شعبے کے لیے جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم کے طور پرشروع ہوئی ہے ۔
 اس سال کے ایڈیشن میں۲۰؍ سے زائد ممالک کی۲۸۰؍ سے زیادہ ممتاز میری ٹائم کمپنیاں شامل  ہیں جو جہاز سازی، میرین انجینئرنگ اور جہاز کی ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیشرفت کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس تقریب میں ۱۰؍ہزار سے زیادہ پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کی توقع ہے، جن میں جہاز کے مالکان، جہاز ساز، فلیٹ منیجر، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شامل ہیںجو تعاون، کاروباری نیٹ ورکنگ اور معلومات کے اشتراک کے لیے ایک جگہ  جمع ہوئے ہیں۔جرمنی، یونان، نیدرلینڈس اور جنوبی کوریا کے ملکی پویلین کے ساتھ بین الاقوامی نمائندگی مضبوط رہتی ہے۔ اٹلی، فرانس، چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے مندوبین ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گے۔ہندوستان میں انفارما مارکیٹس کے منیجنگ  ڈائریکٹر یوگیش مدورس نے اس شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا کہ ’’ہندوستان کا جہاز سازی اور سمندری مرمت کا شعبہ ہماری اقتصادی تبدیلی میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھر رہا ہے۔ میری ٹائم انڈیا ویژن۲۰۳۰ء  اوروکست بھارت  ۲۰۴۷ء جیسے قومی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ، ہم جدید صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں جدیدیت کو فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK