• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبرا میں میدان کے لئے دستخطی مہم

Updated: September 11, 2025, 1:46 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

بلدیہ اور عوامی نمائندوں سے میدان مہیا کرنے کی اپیل۔

The destruction campaign for the playground in Mumbra. Photo: Inqilaba
ممبرا میں کھیل کے میدان کیلئے چلائی گئی دستحطی مہم کا منظ۔ تصویر: انقلاب

ممبراکی آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور اتنی ہی تیزی سے کھیل کود کے میدان ختم ہوتے جارہے ہیں۔ حال یہ ہو گیا ہےکہ ۱۰؍ تا ۱۲؍لاکھ کی آبادی میں ایک بھی میدان نہیں بچا ہے جہاں بچے کھیل سکیں اور اپنے کھیل کود کی صلاحتوں کو نکھار سکیں۔ میدان کی اشد ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ممبرا کے نوجوان کھلاڑیوں نے بدھ کو ممبرا ریلوے اسٹیشن ( نزد ایسکیلٹر ) یکروزہ دستخطی مہم چلائی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Inquilab - انقلاب (@theinquilab.in)

دستحظی مہم میں بیٹنگ پیڈ پہنے ہوئے مقامی کرکٹ کھلاڑی راشد خان  نے  بتایا کہ ’’ ممبرا میں  پہلے  ریلوے اسٹیشن کے مغرب میں کھاڑی میں ،جین مندر اوراسی طرح متل میں بڑا میدان تھا جہاں ۱۰؍ سے بھی زیادہ کرکٹ میچ بیک وقت کھیلے جاسکتے تھے لیکن آج یہ سب میدان ختم ہو چکے ہیں اور وہاں تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ممبرا میں کھیل کے میدا ن کا متعدد مقامات پر ریزرویشن ہیں اس کے باوجود وہاں میدان نہیں بنایا جارہا ہے  شہری انتظامیہ کی اس معاملے میں  عدم توجہی کے سبب آج ہم یہ دستخطی مہم چلا رہے ہیں اور شہریوں سے درخواست کر رہے ہیں۔  یہاں جمع ہونے والی دستخطوں کے حوالے سے تھانے میونسپل کمشنر، شہری ترقیات کے محکمے اور ضلع کلکٹر سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ممبرا کوسہ میں میدان کیلئے ریزرو پلاٹ پر  بچوں کیلئے میدان مہیا کرائے۔‘‘بڑی تعداد میں لوگوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK