• Thu, 11 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تحقیق سے ثابت ہے کہ یہ ۳؍ مسالے اور جڑی بوٹیاں وزن کم کرنے میں معاون ہیں

Updated: September 11, 2025, 1:09 PM IST | Hafsah Thim | Mumbai

بعض مسالے اور جڑی بوٹیوں میں حیاتیاتی طور پر فعال مرکبات (بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈز) ہوتے ہیں جو میٹابولزم اور فیٹ آکسیڈیشن (چربی گلنے کے عمل سے جسم کو توانائی ملنا) کو فروغ ملتا ہے جبکہ بھوک کم ہوتی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

بعض مسالے اور جڑی بوٹیوں میں حیاتیاتی طور پر فعال مرکبات (بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈز) ہوتے ہیں جو میٹابولزم اور فیٹ آکسیڈیشن (چربی گلنے کے عمل سے جسم کو توانائی ملنا) کو فروغ ملتا ہے جبکہ بھوک کم ہوتی ہے۔ آج اس کالم میں تحقیق ثابت اُن ۳؍ چیزوں کا ذکر کیا جا رہا جو وزن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں:
(۱)گرین ٹی
 اسے پینے سے فیٹ آکسیڈیشن بڑھتا ہے، جسم زیادہ حرارت خارج کرتا ہے اور توانائی کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے۔
ز اوبیسیٹی ۲۰۱۴ء کی رپورٹ کے مطابق، گرین ٹی پینے سے جسم کی چربی پگھلتی ہے اور وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
(۲)ادرک
 اس میں موجود اجزاء جسمانی حرارت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، بھوک کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ درست کرتے ہیں۔
ز فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کی ۲۰۱۹ء کی رپورٹ کے مطابق، ادرک استعمال کرنے سے وزن کم ہوتا ہے اور موٹاپے کے شکار افراد میں انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔
(۳)ہلدی
 اس میں موجود اجزاء چربی کے بافتوں کی نشوونما کو کم کرتے ہیں، لپڈ میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں جبکہ جسم سے نقصاندہ مادّے کا اخراج کرتے ہیں جس سے میٹابولک کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔
 ۲۰۱۹ء کی فرنٹیرس فارماکولوجی کی رپورٹ کے مطابق، ہلدی استعمال کرنے پر وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔
خلاصہ
 سائنسی شواہد کی بنیاد پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ گرین ٹی، ادرک اور ہلدی وزن کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ متوازن طرز زندگی، صحتمند غذائی عادات، وزرش، مناسب نیند اور تناؤ سے دوری جیسے عوامل بھی شامل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK