Inquilab Logo Happiest Places to Work

چارج میں۴۰؍ فیصد اضافے کے بجائے سستی پارکنگ اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے: رئیس شیخ

Updated: May 14, 2026, 4:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ممبئی کی میونسپل کمشنر اشوینی بھڈے کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہےکہ ممبئی میں پارکنگ کے چارج میں ۴۰؍ فیصد اضافے بجائے پارکنگ سستی کی جائے۔

BMC Car Parking Lot In Kalaghodra Area.Photo:INN
کالاگھوڑا علاقہ میں بی یم سی کاکارپارکنگ لاٹ- تصویر:آئی این این
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ممبئی کی میونسپل کمشنر اشوینی بھڈے کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہےکہ ممبئی میں پارکنگ کے چارج میں ۴۰؍ فیصد اضافے بجائے پارکنگ سستی کی جائے۔
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ممبئی کی میونسپل کمشنر اشوینی بھڈے کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہےکہ ممبئی میں پارکنگ کے چارج میں ۴۰؍ فیصد اضافے بجائے پارکنگ سستی کی جائے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام سےراحت مل سکے ۔
 
 
اس سلسلے میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے میونسپل کمشنر کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) پارکنگ چارج میں تقریباً  ۴۰؍  فیصد اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔  چارج بڑھانے کے بجائے شہری انتظامیہ پارکنگ پالیسی پر نظرثانی کرے اور چارج میں اضافہ کرنے سے قبل ممبئی پارکنگ اتھاریٹی (ایم پی اے) کو بحال کرے۔ رئیس شیخ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن پارکنگ کو ریوینیو کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے ٹریفک نظم و ضبط اور سستی پارکنگ کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔
 
 
ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ پارکنگ چارج میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے موجودہ پارکنگ پالیسی کا جامع جائزہ لیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ پارکنگ کے ناکافی ڈھانچے، سڑکوں پر بے ترتیب  پارکنگ اور منظم پارکنگ کی جگہیں نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نےمزیدکہا کہ پارکنگ چارج میں اضافے سے پہلے پارکنگ کی سہولیات کو سستی، شفاف اور عام شہری کیلئے قابل رسائی بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے۔ انفراسٹرکچر اور انتظام میں مناسب بہتری کے بغیر چارج میں اضافہ مکینوں، متوسط طبقے کے  افراد، دفترمیں کام کرنے والوںاور چھوٹے تاجروں پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال سکتا ہے۔
شہر میں’نو پارکنگ‘ کے قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  رئیس شیخ نے وضاحت کی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور چوکوں پر غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے زبردست  پیدل چلنے والوں اور گاڑی چلانے والوں کو تکلیف ہورہی ہے۔ پارکنگ   چارج میں اضافے کے بجائےبہتر منصوبہ بندی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ سختی سے عمل درآمد سے ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ ممبئی پارکنگ اتھاریٹی کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہئے۔انہوں نےکمشنر اشوینی بھڈے کو لکھے ایک خط میں تجویز پیش کی کہ ایک خصوصی اتھاریٹی سائنسی منصوبہ بندی کر سکتی ہے، یکساں پارکنگ پالیسیاں بنا سکتی ہے، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ محکموں کے ساتھ تال میل قائم کر سکتی ہے اور ممبئی میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے طویل مدتی حل کو یقینی بنا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK