Inquilab Logo

مانسون سے قبل مخدوش عمارتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

Updated: April 16, 2024, 7:36 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

میونسپل کمشنر کی تمام وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنروں کے ساتھ میٹنگ، انتہائی مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے اور مکینوں کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

The Municipal Commissioner has directed to identify the damaged buildings and repair them immediately. Photo: INN
میونسپل کمشنر نے مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوراً مرمت کرانے کی ہدایت دی ہے۔ تصویر : آئی این این

شہری انتظامیہ نے مانسون سے قبل طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف محاذ پر شہریوں کو اس دوران ہونے والی دقتوں اور خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے شہر اور مضافات میں وارڈ کی سطح پر نالوں کی صفائی سے لے کر پرانے درختوں کی کٹائی یا اسے تراشنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ وہیں موسم باراں میں سب سے اہم مسئلہ کسی بھی مخدوش یا انتہائی مخدوش عمارتوں کو پیش آنے والے ممکنہ حادثات اور جانی و مالی نقصان کا خدشہ لاحق ہوتا ہے ۔ گزشتہ روز اس سلسلہ میں بی ایم سی کمشنر نے نہ صرف مخدوش اور انتہائی مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کرنے اور ہر ممکن اس کی مرمت کرنے یا اسے خالی کرانے کے سلسلہ میں تمام اعلیٰ افسران کے علاوہ تمام ۲۴؍ وارڈوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات و احکامات جاری کئے گئے ہیں بلکہ کارروائی کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔
حال ہی میں بطور بی ایم سی کمشنر عہدے پر فائز ہونے والے  بھوشن گاگرانی نے ایک میٹنگ طلب کرکے تمام ایڈیشنل کمشنروں اور متعلقہ محکموں کے افسران سے مانسون سے قبل کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیا ل کیا۔  اس سلسلہ میں موسلا دھار بارش کے دوران پانی کی نکاسی بہتر طور پر کی جا سکے، اس کیلئے شہر کے تمام  نشیبی علاقوں میں پمپ اسٹیشن نصب کرنے اور گٹروں و نالوں کی صفائی کویقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ خصوصی طور پر موسم باراں میں مخدوش اور انتہائی مخدوش عمارتوں کی فہرست تیار کرنے اور جن عمارتوں کی مرمت کی جاسکتی ہے ، انہیں بلڈنگوں کے مکینوں کو نوٹس جاری کرکے بلڈنگ کی مئی کے آخر تک مرمت کرنے کا فرمان  جاری کیا۔

یہ بھی پڑھئے:پولنگ سینٹروں پر معذور اور معمر ووٹروں‌ کیلئے خصوصیسہولت ہوگی

 کمشنر نے انتہائی مخدوشوں عمارتوں کے مانسون میں پیش آنے والے حادثات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی شہر اور مضافات کی بلڈنگوں ، سوسائٹیوں اور رہائشی علاقوں سے متصل نالوں، گٹروں سے کوڑا کرکٹ صاف کرنے کا ہدایات جاری کرتے ہوئے ریلوے ٹریک سے متصل بلڈنگوں کا خصوصی طو پر جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
اس میٹنگ کے دوران خصوصی طور پر ریلوے پٹریوں اور اسٹیشنوں کے اطراف بلڈنگوں کا جائزہ لینے اور نالوں کا معائنہ کرنے کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے ممبئی سینٹرل ، گرانٹ روڈ اور چرنی روڈ میں مخدوش اور انتہائی مخدوش عمارتوں کا جائزہ لینے کی اطلاع دی گئی ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے  ڈاکٹر سنگیتا ہسنالے، ڈی وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر شرد بورکے نے بتایا کہ اب تک ممبئی سینٹرل ، سینڈھرسٹ روڈ ، گرانٹ روڈ اور چرنی روڈ علاقے میں کورڑا کرکٹ اور نالوں کی صفائی کے ساتھ مخدوش عمارتوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور جن عمارتوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ مئی کے آخر تک یا جون کے پہلے ہفتہ میں بلڈنگ کی مرمت کا کام کر لیں۔‘‘
اس ضمن میں ڈاکٹر سنگیتا ہسنالے نےیہ بھی بتایا کہ مخدوش عمارتوں کی تفصیلات حاصل کرنے ، انہیں نوٹس جاری کرنے اور اس پر کارروائی کے سلسلہ میں بی ایم سی کے تمام وارڈوں کے بلڈنگ اینڈ فیکٹری ڈپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ بی ایم سی نے مخدوش اور انتہائی مخدوش عمارتوں کے سلسلہ میں جلد ہی حتمی فہرست جاری کرنے اور انتہائی مخدوش عمارتوں سے مکینوں کو خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس دستہ کی مدد لئے جانے کی بھی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK