• Fri, 02 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسام: صحافیوں نے حکومت کی جانب سے تحائف میں دیے گئے موبائل لوٹا دیے

Updated: January 02, 2026, 5:01 PM IST | Guwahati

صحافیوں نے آسام حکومت کی جانب سے تحائف میں دیے گئے موبائل لوٹا دیے، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میں مندرج ۲۲۰۰؍ سے زائد صحافیوں کو یہ موبائل دئے جائیں گے، حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال صحافیوں کو تحائف پیش کرتی ہے، انتخاب کے پیش نظرکچھ اسکیموں کو روک دیا جائے گا اور بعد میں یک مشت رقم کی منتقلی ہوگی۔

Assam Chief Minister Hemant Biswa Sharma. Photo: INN
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعلیٰ ہمنت شرما نے اسمبلی انتخابات سے قبل طلباء اور خواتین کے لیے براہ راست فائدہ منتقلی اسکیموں کا اعلان کیاگذشتہ جمعرات کو آسام حکومت کی جانب سے نئے سال کے تحفے کے طور پر موبائل وصول کرنے والے کم از کم دو صحافیوں نے یہ فون واپس کردیے ہیں۔  ایک اہلکار نے اسکرول کو بتایاکہ صوبے کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میں رجسٹرڈ۲۲۰۰؍ سے زائد صحافیوں کو تحفے کے طور پر موبائل دیے جائیں گے۔گذشتہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا شرما کی گوہاٹی میں پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں کو فون دیے گئے، جبکہ دیگر صحافی ماگھ بیہو ( ۱۴؍ جنوری) تک ضلعی کمشنروں سے یہ فون وصول کریں گے۔

یہ بھی پـڑھئے: اورنگ آباد : ٹکٹ سے محروم بی جے پی کارکنان کا ہنگامہ

واضح رہے کہ آسام میں اگلے چار ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے کی توقع ہے۔تمام ڈی آئی پی آر کارڈ ہولڈرز کو سیمسنگ گیلیکسی ایف۱۷؍ ملے گا۔اہل کار نے کہا۔’’ہم ہر سال صحافیوں کو کچھ تحفے دیتے ہیں۔ اس سے قبل ہم نے لیپ ٹاپ بیگ، چمڑے کے بیگ، پانی کی بوتلیں وغیرہ تقسیم کی ہیں۔‘‘آن لائن اس فون کی قیمت۱۲۶۰۰؍ سے۱۶۰۰۰؍ روپے کے درمیان ہے۔دریں اثناء اب تک، دی ٹیلی گراف کے اومانند جیسوال اور دی اکنامک ٹائمز کے بکاش سنگھ نے یہ فون واپس کردیے ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۱ءمیں، اس وقت کی ریاستی کانگریس حکومت نے بھی معتبر صحافیوں اور پیشے میں۱۰؍ سال مکمل کرنے والوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بی جے پی کی لوٹ، بد عنوانی اور بد انتظامی حاوی رہی ‘‘

طلباء اور خواتین کے لیے اسکیمیںـ:
انتخابات سے قبل، شرما نے جمعرات کو طلباء اور خواتین کے لیے براہ راست فائدہ منتقلی اسکیموں کا اعلان بھی کیا۔نجوت موینا اسکیم کے طرز پر، جوزیر تعلیم لڑکیوں کو مالی امداد فراہم کرتی ہے، وزیر اعلیٰ نے بابو آسونی پروگرام کا اعلان کیا، جس کے تحت حکومت اہل پوسٹ گریجویٹ طلباء کو۲۰۰۰؍ روپے ماہانہ اور اہل انڈرگریجویٹ طلباء کو۱۰۰۰؍ روپے ماہانہ مالی امداد فراہم کرے گی۔شرما نے یہ بھی اعلان کیا کہ اورنودوئی اسکیم کے تحت غریب گھرانوں میں بنیادی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کو ماہانہ۱۲۵۰؍ روپے کی نقد منتقلی انتخابات کے پیش نظر معطل کردی جائے گی۔تاہم شرما نے کہا  کہ اس کے بجائے،۲۰؍ فروری کو فائدہ اٹھانے والے ایک ہی بار میں۸۰۰۰؍ روپے بطور پیشگی بوہاگ بیہو تحفہ وصول کریں گے،تاکہ انتخابی وقت میں کسی کو بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس رقم میں چار ماہ کی قسط اور بونس شامل ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK