تھانے ٹریفک پولیس نے ۵۴ ؍ موٹرسائیکل سوار کو تعینات کیا ہے تاکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
EPAPER
Updated: February 07, 2026, 1:22 PM IST | Thane
تھانے ٹریفک پولیس نے ۵۴ ؍ موٹرسائیکل سوار کو تعینات کیا ہے تاکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
تھانے ٹریفک پولیس نے ۵۴ ؍ موٹرسائیکل سوار کو تعینات کیا ہے تاکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے امتحانی مراکز تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔ یہ اطلاع ایک سینئر افسر نے جمعہ کو دی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات بالترتیب ۱۰؍ اور ۲۰؍ فروری کو شروع ہونے والے ہیں۔ تھانے پولیس کمشنریٹ کے زون ایک سے ۵؍ تک پھیلے ہوئے دسویں کے ۲۲۳؍ اور بارہویں کے ۱۲۶؍ مراکز تک پہنچنے میں تاخیر کوروکنے کیلئے فعال اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسی کے تحت سڑکوں پر کل۵۴؍ سواروں کو تعینات کیا گیا ہے اور۱۸؍ ٹریفک یونٹوں سے رابطہ کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں جن میں ٹریفک کنٹرول وہاٹس ایپ نمبر اورٹریفک کنٹرول ہیلپ لائن نمبر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: تمام آن لائن گیمز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
ڈپٹی پولیس کمشنر (ٹریفک ) پنکج شرساٹ نے اس بارے میں صحافیوں کو یہ بھی بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کے علاوہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم میں ۳؍ خصوصی گاڑیاں تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات خاص طور پر گاڑیوں کی خرابی، اچانک ٹریفک کی بھیڑ یا سڑک سے متعلق دیگر تاخیر کے سبب امتحانی مراکز تک پہنچنے کی جدوجہد کرنے والے طلبہ کی مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہل پولیس کمشنر آشوتوش ڈمبرے اور جوائنٹ کمشنر دنیشور چوان کی رہنمائی میں کی گئی ہے۔