Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین ریزرویشن کیلئے مردم شماری اور حد بندی کی شرط ختم کرنے کے مطالبہ میں شدت

Updated: September 23, 2023, 9:25 AM IST | Agency | New Delhi

راہل گاندھی کی پریس کانفرنس ، الزام لگایا کہ مودی سرکارنے کریڈٹ کیلئے بل منظور کروایا ہے، اسے نافذ نہیں کررہی ہے، اوبی سی کوٹہ بھی شامل کرنے کا مطالبہ۔

Congress leader Rahul Gandhi during a press conference. Photo: PTI
کانگریس لیڈر راہل گاندھی پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر:پی ٹی آئی

خواتین ریزرویشن پر مودی حکومت کریڈٹ تو لے رہی ہے لیکن اسے نافذ کرنے کے لئے ۲۰۲۹ء کی ڈیڈ لائن دے رہی ہے جس پر اپوزیشن سخت برہم ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے خواتین ریزرویشن فوری طور پر نافذ کرنے کے مطالبہ میں شدت آگئی ہے۔اس تعلق سے کانگریس لیڈر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پریس کانفرنس منعقد کرکے وزیر اعظم مودی کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں نےمودی حکومت کو او بی سی اور خواتین مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواتین کے لئے ریزرویشن بل پاس کروا تو دیا ہے لیکن ابھی اسے وہ نافذ نہیں کررہے ہیں ۔ راہل نے خصوصی اجلاس کے انعقاد کی تعریف کی لیکن کہا کہ خواتین ریزرویشن بل لاکر اسے نافذ کرنے کے لئے جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ چونکانے والی ہیں ۔ ان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ خواتین کو ریزرویشن دینے کا اس حکومت کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ریزرویشن کے حوالے سے سب کی توجہ ہٹانے کا کام ہوا ہے۔ یہ بل فوری طور پر نافذ نہیں ہو گا اور نہ اگلے ۱۰؍ سال تک اس کے نافذ ہونے کا امکان ہے۔وجہ یہ ہے کہ اس کے نفاذ سے پہلے مردم شماری ہوگی ہے اور اس کے بعد حد بندی تب کہیں جاکر بل نافذ ہو گا۔ اس میں کتنا وقت لگے گا یہ بھی طے نہیں ہے۔
 راہل گاندھی نے بالکل واضح طور پر کہا کہ اگر حکومت اس بل کو نافذ کرنا چاہتی ہے تو اسے فوری طور پر حد بندی اور مردم شماری سے متعلق شرائط کو ہٹانا چاہئے۔ انہوں نے او بی سی کے تعلق سے بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت کو ۹۰؍ سیکریٹریز چلا رہے ہیں جن میں سے صرف تین او بی سی ہیں ۔ یہ ملک کی سب سے بڑی آبادی کے مفاد میں نہیں ہے اس لئے ہر فرد کو اس کی آبادی کے مطابق حصہ ملنا چاہئے۔ انہوں نے خواتین کیلئے بھی کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK