Inquilab Logo

وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے ۲۵۔۲۰۲۴ء کا عبوری بجٹ پیش کیا

Updated: February 01, 2024, 3:30 PM IST | New Delhi

آج پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن کے دوران وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے ۲۵۔۲۰۲۴ء کے مالی سال کا عبوری بجٹ پیش کیا ہے جس میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا ۱ء۵؍ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت ہند نے دعویٰ کیا تھا کہ امسال جی ڈی کی شرح ۷؍ فیصد سے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ہندوستان کے مستقبل کا تعین کرتا ہے۔

Finance Minister Nirmala Sitharaman presenting the budget. Photo: PTI
وزیر مالیات نرملا سیتارمن بجٹ پیش کرتے ہوئے۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران عبوری بجٹ پیش کیا جس میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے ۱ء۵؍ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ سیتارمن نے مزید کہا کہ پورے مالی سال میں ہندوستان کا مکمل قرض تقریباً۱۳ء۱۴؍ لاکھ کروڑ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مالیاتی خسارہ اس وقت ہوتا ہے جب حکومت مالی سال میں جمع شدہ رقم سے زائد رقم خرچ کرتی ہے۔ سیتار من نے یہ بھی کہا کہ رواں مالی سال (۲۴۔۲۰۲۳ء) کا مالیاتی خسارہ ۸ء۵؍ فیصد ہے جو گزشتہ سال عبوری بجٹ کے ۹ء۵؍ کے تخمینے سے تھوڑا کم ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مالی استحکام کیلئے حکومت کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ دو مالی سال (۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ء) میں مالی خسارہ ۵ء۴؍ فیصد ہو۔ گزشتہ سال مالیاتی خسارہ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس میں ۲۰۔۲۰۱۹ء کے مالی سال میں مالیاتی خسارہ ۵ء۹؍ فیصد قابل ذکر ہے۔ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مالیاتی خسارہ کے بڑھنے کی وجہ حکومت کا کورونا کی وباء کے دوران بڑے پیمانے پر رقم خرچ کرنا ہے۔ ۲۹؍ جنوری سے پہلے حکومت نے کہا تھا کہ رواں مالی سال کیلئے ہندوستان کی جی ڈی پی ۷؍ فیصد تک پہنچے کے امکانات ہیں لیکن اب جب حکومت نے عبوری بجٹ پیش کیا ہے تو جی ڈی پی کی شرح اس کے برخلاف دیکھی گئی ہے جبکہ مالیاتی خسارہ اس کے بدلے کافی زیادہ ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ سیشن سے قبل کہا تھا کہ ہم ابھی عبوری بجٹ پیش کر رہے ہیں جبکہ ۲۰۲۴ء کےلوک سبھا انتخابات کے بعد نومنتخب حکومت مکمل بجٹ پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ حکومت کا بجٹ اجلاس ۹؍ فروری کو ختم ہوگا۔ بجٹ اجلاس سے قبل حکومت نے ۳۰؍ جنوری کو آل انڈیا پارٹی میٹنگ بھی منعقد کی تھی۔

یہ عبوری بجٹ ہندوستان کے مستقبل کا تعین کرتا ہے: وزیر اعظم نریندرمودی
 وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ پیش ہونے کے بعد کہا کہ عبوری بجٹ ، جو آج پارلیمنٹ میں وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے پیش کیا، ترقی یافتہ ہندوستان کو مضبوط کرنے کی گارنٹی دیتا ہے۔ انہوں نے بجٹ پیش ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے ستونوں کو بااختیار بنائے گا جن میں نوجوان، غریب، خواتین اور کسان سبھی شامل ہیں۔ مودی نے مرکزی بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بجٹ ہے جو ہندوستان کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ یہ ینگ انڈیا کیلئے نوجوان خواہشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK