Inquilab Logo

برکس میں ایران،سعودی عرب، مصر،یواےای اور ارجنٹائنا بھی شامل ہوں گے

Updated: August 25, 2023, 11:32 AM IST | Agency | Johannesburg

جوہانسبرگ میں  منعقدہ سربراہی اجلاس کے تیسرے دن رکن ممالک کے سربراہان ونمائندگان کی ملاقات، معاہدوں پردستخط

Prime Minister Modi during the BRICS conference  While discussing with the President of Iran, Ibrahim Raisi.Photo. INN
وزیراعظم مودی برکس کانفرنس کے دوران ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این

یہاں  ۳؍ روزہ برکس کانفرنس میں چین، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں ۔ روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کی جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
برکس میں سعودی عرب اورایران بھی شامل
رپورٹ کے مطابق ارجنٹائنا، ایران، سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) برکس گروپ (برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ) کے نئے رکن بنیں گے۔ برازیل کے نیوز پورٹل یو او ایل نے سربراہی اجلاس کے حتمی دستاویز کے مسودے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جغرافیائی توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک اور افریقی ملک کو اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ برکس سربراہی اجلاس۲۲؍ سے۲۴؍ اگست تک جوہانسبرگ میں ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ارجنٹائنا، ایران، الجزائر، تیونس، ترکی، سعودی عرب اور مصر سمیت کل۲۳؍ ممالک نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایران کے جوہری مسئلہ کاپرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے
  برکس ممالک نے ایران جوہری مسئلے کے پرامن اور سفارتی حل کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔ برکس نے یہ بات جمعرات کو جوہانسبرگ سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم ایرانی جوہری مسئلے کو پرامن اور سفارتی ذرائع سے بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنے کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں ۔ برکس نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کی مکمل بحالی اور موثر نفاذ کی بھی وکالت کی۔
چین بنگلہ دیش میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے: جن پنگ
  چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بنگلہ دیش میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور اس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے ۔ بنگلہ دیشی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن پنگ نے برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی اور زراعت ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
 اگلے برکس سربراہی اجلاس کا انتظار ہے : منڈیلا
 جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے ممبر پارلیمنٹ زیویلیل منڈیلا نے کہا ہے کہ وہ۲۰۲۴ء میں روس میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس کے منتظر ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK