Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل۲۰۲۶ء: لکھنؤ سپر جائنٹس کی کولکاتا پر سنسنی خیز فتح

Updated: April 10, 2026, 3:05 PM IST | Kolkata

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۵؍ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ۳؍ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کر لی ہے۔

Lucknow`s Players.Photo:X
لکھنؤکی ٹیم کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

 آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۱۵؍ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ۳؍ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کر لی ہے۔ ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے اس میچ کے ہیرو مکول چودھری رہے، جنہوں نے ناممکن نظر آنے والی جیت کو حقیقت میں بدل دیا۔
 مکُل چودھری (ناٹ آؤٹ ۵۴؍رن) اور آیوش بدونی (۵۴؍رن) کی جارحانہ اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو تین وکٹ سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ میں لکھنؤ کی مسلسل دوسری کامیابی ہے۔


۱۲۵؍ رنز پر ۶؍ وکٹ گنوا چکی لکھنؤ ٹیم کے لیے مکُل چودھری جیت کے اصل ہیرو ثابت ہوئے۔ انہوں نے ۲۷؍ گیندوں پر دو چوکے اور سات چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ ۵۴؍رن بنائے اور ٹیم کو ۷؍ وکٹ پر ۱۸۲؍ رنز تک پہنچاتے ہوئے سنسنی خیز انداز میں فتح دلائی۔ ۱۸۲؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے مچل مارش اور ایڈن مارکرم کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے۴۱؍ رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں ویبھو اروڑا نے ایڈن مارکرم (۲۲؍رن) اور مچل مارش (۱۵؍رن) کو آؤٹ کر کے کولکاتا کو دوہری کامیابی دلائی۔

یہ بھی پڑھئے:اداکار کے طورپر کام حاصل کرنے کیلئے جتیندر نے ۵؍ سال جدوجہد کی


اس کے بعد کپتان رشبھ پنت اور آیوش بدونی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم نویں اوور میں کیمرون گرین نے رشبھ پنت (۱۰؍رن) کو آؤٹ کر دیا۔ نکولس پورن (۱۳؍رن) اور عبدالصمد (۲؍رن) بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔

یہ بھی پڑھئے:روس نے نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی تنظیم ’میموریل‘ کو’انتہا پسند‘ قرار دیا


پندرھویں اوور میں انکُل رائے نے آیوش بدونی کو آؤٹ کر کے لکھنؤ کو بڑا دھچکا دیا۔ بدونی نے ۳۴؍ گیندوں پر سات چوکے اور دو چھکے لگا کر ۵۴؍ رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اگلے ہی اوور میں سنیل نارائن  نے محمد سمیع کو پویلین واپس بھیج دیا۔اس کے بعد مکُل چودھری نے تن تنہا دونوں سروں سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی بارش کر دی اور آخری گیند پر ایک رن لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ویبھو اروڑا اور انکُل رائے نے دو، دو وکٹ حاصل کیے، جبکہ سنیل نارائن، کارتک تیاگی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK