Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ سے فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے : ایران

Updated: July 24, 2025, 11:48 AM IST | Agency | Tehran

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الزام لگایا کہ ’’ امریکہ کے ساتھ سابقہ مذاکرات کا تجربہ کافی تلخ رہا ہے۔‘‘

Iranian President Masoud Pezishkian. Photo: INN
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان۔ تصویر: آئی این این

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کسی قسم کی  مذاکرات  کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان ایک نیا مذاکراتی دور جمعے کو استنبول میں شروع ہو رہا ہے، یہ اجلاس نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہو گا۔بدھ کے روز دیئے گئے اپنے بیان میں بقائی نے گزشتہ مذاکرات کو ’تلخ تجربات‘ قرار دیتے ہوئے ان کے اعادے سے خبردار کیا اور کہا کہ تہران، ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
 اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ اپنے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران ’’مضبوط پوزیشن کے ساتھ ان مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے۔‘‘عراقچی کے مطابق امریکہ کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کی بحالی کیلئے ایران کی بنیادی شرط پابندیوں کا خاتمہ اور ایران کے پُر امن جوہری توانائی کے حق کا احترام ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن یعقوب رضا زادہ نے عراقچی کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور یورپی ٹروئیکا (فرانس، جرمنی، برطانیہ) کے درمیان جمعے کے روز استنبول میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر بات چیت ہو گی۔ یہ بات سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ نے بتائی۔
اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دوبارہ فعال ہونا
 فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ فرانس، برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو آگاہ کیا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر کوئی بامعنی پیش رفت نہ کی تو اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔وزارت کے بیان کے مطابق، یورپی وزراء نے تہران کے ساتھ ’موسمِ گرما کے آخر‘ تک کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش میں سنجیدگی دکھاتے ہوئے ’اسنیپ بیک میکانزم ‘کو استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جو ایران پر بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز کہا تھا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کے درمیان کسی نئی ملاقات کی نہ کوئی تاریخ طے ہے اور نہ مقام۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK