Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران: امام خامنہ ای کا تابوت  جنگی طیاروں کے تحفظ میں مشہد پہنچا، ٹرمپ کے قتل پوسٹر آویزاں

Updated: July 09, 2026, 9:10 PM IST | Tehran

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا تابوت جنگی طیاروں کے تحفظ میں مشہد پہنچا، جہاں ایک عمارت پر ’’ ہم ٹرمپ کو قتل کریں گے‘‘ کا پوسٹر آویزاں تھا، خامنہ ای کا تابوت شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پہنچا اور اسے ان کے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ منتقل کیا گیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

خامنہ ای کی ویب سائٹ پر جاری کردہ فوٹیج کے مطابق، جمعرات کو ایرانی جنگیطیاروں نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تابوت کو مشرق کے مقدس شہر مشہد لے جانے والے طیارے کو تحفظ فراہم کیا، یہ سلسلہ امام رضا کے حرم میں ان کی حتمی تدفین سے قبل کا منظر تھا۔خامنہ ای کا تابوت شہید ہاشمی نژاد ہوائی اڈے پہنچا اور اسے ان کے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ منتقل کیا گیا جو۲۸؍ فروری کو امریکی-اسرائیلی مشترکہ  فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔ ان میں ان کی بیٹی سیدہ بشرٰی حسینی خامنہ ای، داماد مصباح الہدیٰ باقری کنی، بہو زہرا حداد عادل، نواسی زہرا محمد گلپائگانی اور اہلیہ منصورہ خواجستہ باقرزادہ شامل تھیں، جو حملے کے ایک دن بعد کوما میں چل بسیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ ایران جنگ بندی ختم: خلیج پھر جنگ کے دہانے پر، سفارتی کوششیں تیز

بعد ازاں مشہد پہنچنے سے قبل، یہ تابوت عراق سے گزرے، جہاں بڑی تعداد میں عوام نے نجف اور کربلا کے مقدس شہروں میں جنازے کی تقریبات میں شرکت کی، جو چھ روزہ جنازے کے جلوس کا حصہ تھیں۔ واضح رہے کہ دفنانے میں تاخیر حالیہجھڑپوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جب جلوس جاری تھا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح کے درمیان آبنائے ہرمز کے قریب دوسری بار شب خون حملے کیے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، سیریک، بوشہر، کنارک، چابہار اور بندرعباس میں دھماکوں کی اطلاع ملی۔ مبینہ طور پر تقریباً۹۰؍ اضافی ایرانی فوجی اور نقل و حمل سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: آیت اللہ علی خامنہ ای کی آج مشہد میں تدفین

مہر نیوز کے مطابق، مشہد میں ایرانی رہنما کے جنازے کے جلوس کے دوران امام رضا اسٹریٹ پر ”ہم ٹرمپ کو قتل کریںگے“ کا بینر آویزاں کیا گیا۔ یہ سڑک امام رضا کے حرم کی طرف جاتی ہے جہاں خامنہ ای کی تدفین ہونی ہے۔ جبکہ بدھ کو، انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ان کے قتل کی سازش کر رہا ہے اور کہا کہ وہ ایران کی ہر ایک فہرست میں شامل ہیں۔‘‘تہران پر امریکی قیادت کو نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،’’وہ برے اور بیمار لوگ ہیں، اور ہمیں اس کینسر سے نجات حاصل کرنی چاہیے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK