Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران-اسرائیل جنگ بندی سے شیئر بازار جھوم اٹھا

Updated: June 25, 2025, 10:46 AM IST | Agency | Mumbai

عالمی منڈیوں میں تیزی اور ہمہ جہت خرید وفروخت سے بازار میں اتھل پتھل رہی، سینسیکس اور نفٹی میں کاروباری سیشن کےآخر میں منافع وصولی۔

Some traders can be seen staring at the screen installed on the BSE building on Dalal Street. Photo: INN
دلال اسٹریٹ پر واقع بی ایس ای کی عمارت پر نصب اسکرین پرنظریں ٹکائے کچھ ٹریڈر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان سے دنیا بھر کے شیئربازارجھوم اٹھے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیزی اور سرمایہ کاروں کی طرف سے ہمہ جہت خرید و فروخت کے باعث گھریلو اسٹاک مارکیٹ منگل کو مضبوطی سے بند ہوئی۔ حالانکہ ابتدائی سیشن میں زبردست تیزی درج کی گئی لیکن منافع وصولی کے باعث اہم انڈیکس بی ایس ای سینسیکس اور نفٹی گراوٹ کا شکار ہوئے لیکن اسکے باوجود مضبوطی میں بند ہوئے۔ 
 منگل کے کاروباری سیشن میں بی ایس ای کا۳۰؍ حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس۳۲ء۱۵۸؍ پوائنٹس کیساتھ ۱۱ء۸۲۰۵۵؍ پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی۴۵ء۷۲؍ پوائنٹس کے اضافے سے۳۵ء۲۵۰۴۴؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح، بی ایس ای کا مڈ کیپ۵۴ء۰؍ فیصد چھلانگ لگاکر ۴۱ء۴۵۸۱۸؍ پوائنٹس اور اسمال کیپ۰ء۷۱؍ فیصد چھلانگ لگا کر۰۰ء۵۳۰۵۳؍ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 
 اس دوران بی ایس ای میں کل۴۱۴۴؍ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے۲۶۶۲؍ خریدے گئے جبکہ۱۳۳۹؍ میں فروخت ہوئے جبکہ۱۴۳؍ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں کاروبار کے لئے درج کمپنیوں کے کل۲۹۷۶؍ حصص میں سے۱۹۶۶؍ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ۹۱۷؍ میں کمی اور۹۳؍ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 
 فوکسڈ آئی ٹی، ٹیک، آئل اینڈ گیس، آئی ٹی اور انرجی کے علاوہ جن میں۱۸ء۰؍ فیصد کمی واقع ہوئی، دیگر۱۶؍ گروپوں کا رجحان مثبت رہا۔ کموڈٹیز میں ۱۲ء۱؍ فیصد، سی ڈی میں ۰ء۳۷؍ فیصد، ایف ایم سی جی میں ۳۶ء۰؍ فیصد، فنانشل سروسز میں ۸۱ء۰؍ فیصد، ہیلتھ کیئر میں ۱۸ء۰؍ فیصد، انڈسٹریز میں ۳۴ء۰؍فیصد، ٹیلی کام میں ۱ء۱۳؍ فیصد، یوٹیلٹیز میں ۱۹ء۰؍ فیصد، آٹو میں ۶۲ء۰؍ فیصد، بینکنگ میں ۲ء۰؍ فیصد، گڈز کی قیمتوں میں ۲ء۰؍ فیصد، ڈیریبلز۰ء۴۲؍ فیصد، میٹل۹۶ء۰؍ فیصد، پاور۵۵ء۰؍ فیصد، ریئلٹی۱۶ء۰؍ فیصد اور سروسز گروپ کے حصص میں ۱۳ء۲؍ فیصد اضافہ ہوا۔ 
 عالمی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں ۲۸ء۰؍، جرمنی کے ڈی اے ایکس نے۹۰ء۱، جاپان کے نکیئی نے۱ء۱۴، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ نے۲ء۰۶؍ اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں ۱۵ء۱؍ فیصد چھلانگ لگائی۔ جبکہ امریکی بازار میں  بھی پیر کو تیزی رہی اور منگل کو بھی بازار کھلنے سے قبل اس کے اہم انڈیکس(ڈاؤ جونز اور نیسڈیک) کے فیوچرز میں تیزی دیکھی گئی۔ 

خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی ) کے دام ۷۳؍ڈالر سے ۶۸؍ڈالر پرآگئے
 امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی درج کی گئی۔ پیر کی رات امریکی تجارتی سیشن کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ آئل کی قیمتیں ۱۳؍ فیصد سے زیادہ گر کر۱۷ء۶۸؍ ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ ایک ہفتے کی کم ترین سطح ہے۔ ۔ رائٹرز کے مطابق، ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کے بعد پیر کی رات خام تیل کی قیمتوں میں شدید گراوٹ آئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت۷۴ء۳۰؍ ڈالر سے گر کر۱۷ء۶۸؍ ڈالر فی بیرل ہو گئی، جو ایک ہفتے کی سب سے نچلی سطح ہے۔ یہ گراوٹ ہندوستان کیلئے کافی فائدے مند ہے، کیونکہ ہندوستان اپنی ضرورت کا تقریباً۸۰؍ فیصد خام تیل بیرونِ ملک سے درآمد کرتا ہے۔ قیمتوں میں کمی سے ہندوستان کو سستا تیل ملے گا۔ یہ گراوٹ ایسے وقت میں دیکھنے کو ملی جب عام طور پر بازاروں سے یہ امید کی جاتی ہے کہ ’’تیل کی قیمتوں میں اچھال‘‘آئے گا خاص طور پر ایسے وقت میں جب تیل پیدا کرنے والے ممالک میں جنگ جیسے حالات ہوں۔ لیکن اس بار بازار نے روایتی سوچ کے برعکس ردِعمل دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK