Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران میں ۹۰؍ دن بعد بین الاقوامی انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم

Updated: May 26, 2026, 5:04 PM IST | Tehran

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ سروسیزدوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Internet.Photo:INN
انٹرنیٹ۔ تصویر:آئی این این

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ سروسیزدوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً ۹۰؍ دنوں سے انٹرنیٹ پر عائد پابندی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے باعث نافذ کی گئی تھی۔
رپورٹ میں ایرانی وزارت مواصلات کے تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کے حوالے سے کہا گیا کہ حکومت نے انٹرنیٹ سروسیز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کیلئے کون سا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:حتمی معاہدہ تک پہنچنے کیلئے ایران کو۷؍دن کی مہلت

دوسری جانب انٹرنیٹ مانیٹرنگ ادارے  انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس نے پیر کو کہا کہ گزشتہ ۸۷؍ دنوں کے دوران ایران میں بیشتر شہری بین الاقوامی انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم رہے۔ادارے کے مطابق صرف وہی افراد عالمی انٹرنیٹ استعمال کر پا رہے تھے جو وی پی این  سروسیز استعمال کرتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے ابتدا میں ۸؍ جنوری کو مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی محدود کی تھی۔ بعد ازاں یہ مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو گئے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھئے:فرحانہ بھٹ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے


واضح رہے کہ ایران میں عام حالات میں بھی انٹرنیٹ کے استعمال پر مختلف نوعیت کی پابندیاں اور سینسر شپ نافذ رہتی ہے، جبکہ متعدد ویب سائٹس تک رسائی محدود ہے۔رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال میں آن لائن تعلیمی سرگرمیوں اور کلاسیز کی وجہ سے انٹرنیٹ کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK