Inquilab Logo

ایران: مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے میں دسیوں ہزار افراد کی شرکت

Updated: May 22, 2024, 5:45 PM IST | Tehran

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کے جنازے میں دسیوں ہزار افراد شرکت کیلئے جمع ہوئے۔ جنازے میں شریک افراد ابراہیم رئیسی کے پورٹریٹ لئے ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر وزراء ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

Tens of thousands of people can seen participating  funeral of Ibrahim Raisi. Image: X
ابراہیم رئیسی کے جنازے میں دسیوں ہزار افراد شریک دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کے جنازے میں دسیوں ہزار افراد شرکت کیلئے جمع ہو گئے۔خیال رہے کہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر وزراء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

بدھ کو شہر کے وسط میں، تہران یونیورسٹی کے اندر اور اطراف میں جنازے میں شریک افراد رئیسی کے پورٹریٹ لئے ہوئے تھے ، جہاں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت رئیسی اور ان کے ساتھیوں کیلئے  نماز کی امامت کرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر اتوار کو شہر کے راستے میں شمالی ایران میں ایک پہاڑی کنارے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس میں ترکی کی بھی مدد لی گئی تھی۔ تاہم، پیر کو ریاستی میڈیا نے رئیسی کی موت کی اطلاع دی تھی۔ 

دارلحکومت میں صدر کو ’’ملک کی خدمت کیلئے شہید‘‘کا درجہ دینےوالے بڑے بڑے بینر آویزاں تھے۔ تہران کے لوگوں کو ایس ایم ایس موصول ہوا تھا جس میں ان سے ایرانی صدر کے جنازے میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK