امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بغیر جوہری ہتھیاروں کے ہی ایران کو شدید نقصان پہنچا چکا ہے اور ایسے ہتھیار کسی کو استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 10:12 AM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بغیر جوہری ہتھیاروں کے ہی ایران کو شدید نقصان پہنچا چکا ہے اور ایسے ہتھیار کسی کو استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات (۲۳؍ اپریل) کو آخرکار اس بارے میں اپنے منصوبے واضح کئے کہ آیا امریکہ ایران کے خلاف جاری تنازع میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے یا نہیں۔ ۔ اپنی اُن دھمکیوں کے چند ہفتوں بعد جن میں انہوں نے ایرانی تہذیب کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی بات کی تھی، ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ اس وقت ان کا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’نہیں، میں اسے استعمال نہیں کروں گا‘‘، اور مزید کہا کہ امریکہ پہلے ہی روایتی طریقے سے تہران کو تباہ کر چکا ہے، بغیر قیامت خیز ہتھیاروں کے استعمال کے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی ناقابل برداشت بد زبانی
کیا امریکہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے گا؟
وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دو ٹوک انداز میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے منصوبے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا، ’’میں جوہری ہتھیار کیوں استعمال کروں جب ہم نے بغیر اس کے، روایتی طریقے سے انہیں تباہ کر دیا ہے؟‘‘امریکی صدر، جنہوں نے چند ہفتے قبل (۷؍ اپریل کو) ایران کو ایک نسل کشی جیسی دھمکی دی تھی کہ ’’ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی، جو کبھی واپس نہیں آئے گی‘‘، نے یہ بھی کہا کہ ’’جوہری ہتھیار کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ ‘‘قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے نائب، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ امریکہ ایسے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے جو پہلے کبھی استعمال نہیں کئے گئے۔ تاہم، اس وقت وہائٹ ہاؤس نے اس بات کی تردید کی تھی کہ وہ جوہری حملوں کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسے ایران کے خواہاں ہیں جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں اور جو ہمارے کسی شہر کو یا پورے مشرقِ وسطیٰ کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔