Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کی سزا سے استثنیٰ کی روایت مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے خطرہ: ایرانی مندوب

Updated: April 29, 2026, 9:40 PM IST | New York

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو حاصل سزا سے استثنیٰ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے خطرہ ہے،انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے خلاف ان وسیع پیمانے پر جرائم کی ذمہ داری طے کرے۔

Iran`s UN envoy Amir Saeid Iravani. Photo: X
ایران کے اقوام متحدہ کے مندوب امیر سعید ایروانی۔ تصویر: ایکس

ایران کے اقوام متحدہ کے مندوب امیر سعید ایروانی نے منگل کو کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بے روک ٹوک قانون کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قانون کے خطرناک خاتمے کو ہوا دے رہی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے خلاف ان وسیع پیمانے پر جرائم کی ذمہ داری طے کرے۔ایروانی نے کہا کہ ’’احتساب کی مسلسل عدم موجودگی بے راہ روی  کی خطرناک ثقافت کو فروغ دے رہی ہے۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ ’’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘بعد ازاں انہوں نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیلی حکومت فوجی حملوں اور انسانی امداد کی رسائی پر سخت پابندیوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے بھوک اور شہریوں کی مصائب میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع جاری ہے جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل پانی کواجتماعی سزا کے ہتھیارکے طور پراستعمال کررہا: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈر

مزید برآں انہوں نے اسرائیل کو شام، لبنان اور دیگر علاقوں میں عدم استحکام پھیلانے کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ایروانی نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کے خلاف جارحانہ جنگ شروع کی ، جس کے لئےامریکہ اور اسرائیلی حکومت مکمل ذمہ دار ہیں اور انہیں جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔‘‘ اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیل کو باغی اور دہشت گرد حکومت‘‘ قرار دیا اور ایران پر بے بنیاد الزامات مسترد کر دیے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کا امریکہ و اسرائیل پر جارحیت کا الزام، حملو ں کے خلاف ضمانت کا مطالبہ

واضح رہے کہ اسرائیل کے ذریعے غزہ اور لبنان میں شہری علاقوں میں بمباری ، گھروں کی مسماری، اور خواتین اور بچوں کی ہلاکت کے باوجود عالمی برادری مذمت کرکے خاموش ہوجاتی ہے، جبکہ اقوام متحدہ بھی اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے میں ناکام نظر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے شہریوں ، صحافیوں ، طبی کارکنوں پر بلا خوف حملے جاری ہیں۔ ایرانی مندوب کا بیان اسرائیل کے انہیں جرائم کی جانب اقوام متحدہ کو متوجہ کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK