• Sun, 11 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہوخود کو بچانے کیلئے مزید امریکی خون و خزانے کا خواہاں: ایرانی وزیر خارجہ

Updated: October 11, 2026, 2:03 PM IST | Tehran

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو خود کو بچانے کیلئے مزید امریکی خون اور خزانے کا خواہاں ہے، انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو بگڑے ہوئے جواری سے تشبیہ دی اور کہا کہ امریکی سینیٹرز بھی موجودہ تعطل سے نکلنا چاہتے ہیں۔

 Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi. Photo: INN
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی۔ تصویر: آئی این این

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ مزید خونریزی اور امریکی رقم کی قیمت پر ایک بگڑے ہوئے جواری کی طرح خود کو بچانے کی بے صبری سے کوشش کر رہے ہیں۔امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، عراقچی نے نیتن یاہو کو’’ عرب، امریکی اور ایرانی خون سے ہاتھ رنگا ہوا مطلوبہ جنگی مجرم ‘‘قرار دیا۔مزید برآں انہوں نے کہا، ’’ایک بگڑے ہوئے جواری کی طرح، وہ بے صبری سے مزید امریکی خون اور خزانے سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ امریکی سینیٹرز بھی اس چکر سے نکلنا چاہتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: آئی سی سی پر امریکی پابندیاں، دنیا بھر میں وسیع مخالفت

واضح رہے کہ ۲۸؍ فروری کو، امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی جس میں تہران کے مطابق،۳۰۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ ایران نے حملوں کا جواب دیا جس میں اپریل میں جنگ بندی سے قبل متعدد امریکی اور اسرائیلی ہلاک ہوئے۔بعد میں امریکہ نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے درمیان ایران کے مزید مقامات پر حملے کیے، حالانکہ جون کے وسط میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ بندی صرف کاغذ پر موجود ہے: ۱۰۰ سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کا مشترکہ بیان

مزید برآں ایران نے امریکی  حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈوں اور براہ راست اسرائیل کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ آبنائے ہرمز جہاں سے دنیا کے ۲۰؍ فیصد تیل کی آمد ورفت ہوتی ہے ،مکمل طور پر بند کردیا، جو امریکہ پر دباؤ بنانے میں اہم کردار ثابت ہوا۔ تاہم آبنائے ہرمز کے ذریعے نیویگیشن پر اختلافات کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK