ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کیا۔
EPAPER
Updated: September 19, 2026, 10:22 AM IST | Agency | Washington
ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کیلئے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے ویزا جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ یہ واضح رہے کہ اس وقت امریکہ اور ایران حالت جنگ میں ہیں اس کے باوجود امریکہ نے یہ فیصلہ کیا ہے اور ایرانی صدر بھی پوری بہادری کے ساتھ امریکہ جانے کو تیار ہوئے ہیں۔ اگرچہ بڑے پیمانے پر جاری لڑائی اب رک چکی ہے، تاہم مستقل حل اب بھی دور ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کی
آبنائے ہرمز بدستور کشیدگی کا اہم مرکز ہے اور امریکہ-ایران مفاہمت نامہ (ایم او یو) کے تحت طے پانے والے اہم معاملات بھی ابھی حل طلب ہیں۔جوہری مسئلے، پابندیوں اور آبنائے ہرمز کے مستقبل کے معاملے پر امریکہ اور ایران کے درمیان شدید اختلافات برقرار ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نےبتایا کہ اس نے ایران کے اعلیٰ سطحی وفد اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ضروری عملے کو ویزا دینے کی منظوری دی ہے۔ امریکی حکام نے تصدیق کی کہ پزشکیان اور عراقچی بھی وفد میں شامل ہیں۔ فی الحال ایسے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سے کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔ دونوں ممالک اس سال ۲۸؍ فروری سے حالت جنگ میں ہیں۔