• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کی

Updated: September 18, 2026, 1:56 PM IST | Agency | Washington

خفیہ مذاکرات میں حوثیوں کی امریکی اور اسرائیلی جہازوں پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی۔

JD Vance. Photo: INN
جے ڈی وینس۔ تصویر: آئی این این

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں نے امریکہ کو ۲۰۲۵ء کی جنگ بندی برقرار رہنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔حوثیوں نے اس موقع پر امریکہ کو کہا کہ بحیرۂ احمر میں امریکی بحری جہاز ان کا ہدف نہیں، سعودی عرب سے منسلک جہازوں کو ہدف سمجھا جارہا ہے۔واضح ہوکہ امریکی حکام اور یمن کے حوثی گروپ کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ ہفتے کے اختتام پر عمان میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کا بڑا حملہ، ایک شہری جاں بحق، مواصلاتی ٹاور تباہ

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق اس ملاقات سے واقف ۵؍ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ غیر اعلانیہ ملاقات عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی سفارت خانہ میں ہوئی۔ان پانچ ذرائع میں سے تین نے فریقین کے درمیان براہ راست ملاقات کی تصدیق کی جبکہ دو نے بتایا کہ عمانی حکومت نے فریقین کے درمیان براہِ راست بات چیت کے انتظام میں کردار ادا کیا۔رائٹر سے گفتگو میں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس خفیہ ملاقات میں حوثی نمائندوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ ان کا امریکی بحری جہازوں پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ امریکہ کے ساتھ مئی ۲۰۲۵ء میں طے پانے والی جنگ بندی کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہیں۔ایک یمنی ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں یا دیگر تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ نہیں بنائیں گے تاہم سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو اس یقین دہانی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK