• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دادر ریلوے اسٹیشن کا نہیں میٹرو اسٹیشن کا نام ’چیتیہ بھومی‘ ہوگا، تنازع پر وزیر اعلیٰ کی وضاحت

Updated: November 20, 2026, 11:44 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ذریعہ دادر اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ’چیتیہ بھومی‘ رکھنے کے اعلان کے بعد سیاسی تنازع پیدا ہوگیا اور ایک طرف جہاں کانگریس اور آر پی آئی جیسی پارٹیاں اس فیصلے کا خیر مقدم کرنے لگیں تو دوسری جانب ایم این ایس کا کہنا ہے کہ نام بدلنے سے اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچے گا۔

Devendra Fadnavis. Photo: INN
دیویندر فرنویس۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ذریعہ دادر اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ’چیتیہ بھومی‘ رکھنے کے اعلان کے بعد سیاسی تنازع پیدا ہوگیا اور ایک طرف جہاں کانگریس اور آر پی آئی جیسی پارٹیاں اس فیصلے کا خیر مقدم کرنے لگیں تو دوسری جانب ایم این ایس کا کہنا ہے کہ نام بدلنے سے اس علاقے کی تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچے گا۔ اس سیاسی ہنگامہ کے درمیان وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو وضاحت کی کہ انہوں نے دادر میٹرو اسٹیشن کا نام چیتیہ بھومی رکھنے کی بات کہی ہے نہ کہ دادر ریلوے اسٹیشن کی۔بدھ کو نام تبدیل کرنے کے اعلان کے دوسرے ہی دن وزیر اعلیٰ نے وضاحت جاری کردی جس کی وجہ سے ان افراد میں مایوسی پائی جارہی ہے جو طویل عرصہ سے دادر ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر چیتیہ بھومی رکھنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: الہاس ندی میں گندے پانی کی صفائی کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ

یاد رہے کہ ۶؍ دسمبر کو ڈاکٹر بھیم رائو رام جی امبیڈکر کی برسی ہوتی ہے اور ہزاروں افراد ان کی سمادھی پر حاضرہوتے ہیں۔ اس موقع پر یہاں آنے والوں کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کی میٹنگ کے دوران دیویندر فرنویس نے کہا تھا کہ دادر اسٹیشن کا نام ’چیتیہ بھومی‘ رکھنے کو آئندہ ماہ ہونے والے سرمائی اجلاس میں منظوری دے دی جائے گی۔ اس کے بعد نام تبدیل کرنے کی دیگر کارروائیاں جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی۔زبانی بیان کے علاوہ اس تعلق سےبدھ کو ’جی آر‘ (گورنمنٹ ریزولوشن) بھی جاری کیا گیا تھا جس میں دادر ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن سیاسی ہنگامہ برپا ہونے پر وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جمعرات کو وضاحت کی گئی کہ دادر ریلوے اسٹیشن نہیں بلکہ میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ۶؍ دسمبر ۱۹۵۶ء کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی آخری رسومات چیتیہ بھومی پر ادا کی گئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK