• Fri, 20 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف شاعر اور صحافی ندیم صدیقی کو پیش کیا جائے گا اعجاز صدیقی ایوارڈ

Updated: November 20, 2026, 11:33 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کوئز ٹائم ممبئی کی جانب سے نویں سالانہ تقریب تہنیت و پزیرائی ’اردو کی محبت میں‘ کے دوران پہلی بار دیئے جانے والےاعجاز صدیقی ایوارڈ کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Renowned poet and journalist Nadeem Siddiqui. Photo: INN
معروف شاعر اور صحافی ندیم صدیقی۔ تصویر: آئی این این

کوئز ٹائم ممبئی کی جانب سے نویں سالانہ تقریب تہنیت و پزیرائی ’اردو کی محبت میں‘ کے دوران پہلی بار دیئے جانے والےاعجاز صدیقی ایوارڈ کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ معروف شاعر اور صحافی ندیم صدیقی کو پیش کیا جائے گا۔اس کی اطلاع کوئز ٹائم ممبئی کی کنوینر ڈاکٹر زاہدہ حامد اقبال صدیقی نے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اعترافیہ ایوارڈ اور محبِ اردو اعزاز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

۲۰۲۶ء کا اعجاز صدیقی ایوارڈ یادگاری میمنٹو اور ۱۰؍  ہزار روپے نقد پر مشتمل ہے۔ اس ایوارڈ کیلئے قائم کمیٹی کے اراکین کمال اختر صدیقی ، عرفان جعفری، حامد اقبال صدیقی، یوسف دیوان، ڈاکٹر زاہدہ صدیقی اور ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر نے متفقہ طور پر ندیم صدیقی کے نام کو منظوری دی۔ یہ ایوارڈ ڈاکٹر شیخ عبداللہ (نائب صدر انجمن اسلام) کی صدارت اور پرنسپل محمد سہیل لوکھنڈوالا، اقبال میمن آفیسر اور ڈاکٹر مصطفیٰ پنجابی کی سرپرستی میں منگل۲۴؍نومبر کو میئرس ہال اندھیری مغرب میں شام ۵؍ بجے سے پیش کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: شاہ پورسب ڈسٹرکٹ اسپتال میں ۴؍ ماہ سے سٹی اسکین مشین بند

اس موقع پر اعترافیہ ایوارڈ کیلئے درجِ ذیل شخصیات کو منتخب کیا گیا ہے۔

قطب الدین شاہد( صحافی،ادیب) بھیونڈی، ڈاکٹر مبین نذیر (اسسٹنٹ پروفیسر، ادیب) مالیگاؤں، منظر خیامی (شاعر، ادیب، صحافی) باغ مانڈلہ، رائے گڑھ، محمد اقلیم (ایڈیٹر، ادیب) ممبئی، سیماب انور محمد عمر مومن(سابق معلم، ناظم، مصور) بھیونڈی، عارف محمود آبادی (شاعر، ایونٹ آرگنائزر) میرا روڈ، تسنیم محمد سعید ملّا (سبکدوش پرنسپل) کھار گھر،نوی ممبئی  اور ناصر علی یعقوب علی شیخ (ریٹائرڈ اے او، میونسپل اسکولس) ممبئی۔

اسی طرح محبِ اردو اعزاز درج ذیل شخصیات کو پیش کیا جائے گا۔

فرحانہ فیروز شیخ (صدر مدرس، ادیبہ) رابوڑی، تھانے، ڈاکٹر سیّدہ تبسّم ناڈکر (افسانہ نگار، شاعرہ)  ممبئی، نعیم احمد انصاری (سبکدوش معلم، ادیب) ممبئی، یوسف یلغار (شاعر، ایونٹ آرگنائزر) ممبئی، عامر مسعود (شاعر، اسوسی ایٹ ڈائریکٹر) ممبئی، خان الیاس داؤد (صدر مدرس) ممبئی، سوپان نارائن راؤت (معلم) پال گھر اور شکیل احمد علی حسن شیخ (منیجر، گُل بوٹے) ممبئی۔

’اردو کی محبت میں‘ پروگرام کا ایک خاص حصہ اساتذہ کا مشاعرہ ہے جس میں تدریس سے وابستہ شعراء ڈاکٹر سلیم محی الدین (اورنگ آباد)، داکٹر کلیم ضیاء، یوسف دیوان، ڈاکٹر قمر صدیقی، ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر، مقصود آفاق، محسن ساحل اور وارث جمال کلام پیش کریں گے۔ ڈاکٹر زاہدہ نے سبھی محبانِ اردو سے اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK