• Sun, 09 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئرش فٹبال فیڈریشن کا یوئیفا سے اسرائیل پر یورپی مقابلوں میں پابندی کا مطالبہ

Updated: November 09, 2025, 3:52 PM IST | Dublin

آئرلینڈ فٹبال فیڈریشن نے یو ای ایف اے سے اسرائیل کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے، فیڈریشن نے یو ای ایف اے پر اسرائیل کو یورپی کلب اور بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی قرارداد کی توثیق کر دی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ڈبلن کے کلب بوہیمینز نے سنیچر کو ایک قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ اسرائیل نے یو ای ایف اے کے قوانین کی دو دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس قرارداد کو۷۴؍ ووٹوں کے مقابلے میں سات ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔فیڈریشن  کے ایک بیان میں کہا گیا کہ’’ وہ اب یو ای ایف اے ایگزیکٹو کمیٹی کو ایک رسمی قرارداد جمع کروائیں گے، جس میں اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن کو فوری طور پر یو ای ایف اے مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔‘‘یو ای ایف اے قوانین کی خلاف ورزی کی دو دفعات میں مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کی رضامندی کے بغیر غیر قانونی بستیوں میں کلبوں کا قیام" اور "آئی ایف اے (اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن) کی جانب سے موثر نسلی امتیاز کے خلاف پالیسی نافذ کرنے میں ناکامی" شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مغربی کنارہ میں یہودیوں کے حملوں میں دو ہائیوں میں ریکارڈ اضافہ : اقوام متحدہ

بوہیمینز کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ اس قرارداد کو پیش کر پر ’’فخر‘‘ محسوس کر رہے ہیں اور ان مندوبین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کی حمایت میں ووٹ دیا۔دریں اثناءامریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ’’یہودی عوام کو سزا دینے‘‘ کے مترادف ہوگا۔واضح رہے کہ اگرچہ اسرائیل جغرافیائی طور پر ایشیا میں واقع ہے، لیکن یہ فیفا کے یورپی خطے میں رجسٹرڈ ہے۔ جبکہ اسرائیل کو۱۹۷۴ء میں ایشین فٹ بال فیڈریشن سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK