• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری فعال کشتی’’مارینیٹ‘‘ پر حملہ، عملہ گرفتار

Updated: October 03, 2025, 2:42 PM IST | Gaza

اسرائیل نے بین الاقوامی پانی میں غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری فعال کشتی’’مارینیٹ‘‘ پر حملہ کر کے عملے کو گرفتار کر لیا۔

Israeli soldiers storming the "Marinette". Photo: X
’’مارینیٹ‘‘ پر اسرائیلی فوجی چڑھائی کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

’’صمود فلوٹیلا‘‘ کے منتظمین کے مطابق جمعہ کو اسرائیل نے بین الاقوامی پانی میں غزہ کی جانب جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کی واحد کشتی ’’ مارینیٹ‘‘ پر حملہ کیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا نے’’ایکس ‘‘پر جاری کردہ بیان میں کہا، ’’اسرائیلی فوجیوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتی’ مارینیٹ‘‘ پر چڑھائی کی اور کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ ‘‘بیان میں مزید کہا گیا، ’’لائیو اسٹریم اچانک اس وقت ختم ہو گئی جب ایک فوجی نے سوار ہونے کے دوران کیمرہ توڑ دیا۔ ‘‘پولش پرچم والے ’’مارینیٹ‘‘ جہاز میں کہا جاتا ہے کہ چھ افراد کا عملہ ہے اور یہ۴۴؍ جہازوں کے بیڑے کا آخری فعال جہاز تھا۔ 

یاد رہے کہ اسرائیلی بحری افواج نے جمعرات کو گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر جہازوں پر بھی حملہ کیا اور۵۰؍ سے زائد ممالک کے ۴۵۰؍سے زیادہ کارکنان کو حراست میں لیا۔ یہ فلوٹیلا غزہ میں انسانی ہمدردی کی امداد پہنچانے اور اسرائیل کے محاصرے کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اسرائیل نے تقریباً۱۸؍ سال سے غزہ پر محاصرہ برقرار رکھا ہوا ہے، جہاں تقریباً۲۴؍ لاکھ لوگ رہائش پذیر ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK