مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر ملک کے مذہبی ادارے مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹ) نے منتخب کر لیا ہے۔ یہ خبر ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کی ہے۔
EPAPER
Updated: March 04, 2026, 3:03 PM IST | Tehran
مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر ملک کے مذہبی ادارے مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹ) نے منتخب کر لیا ہے۔ یہ خبر ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کی ہے۔
مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کے نئے سپریم لیڈر کے طور پر ملک کے مذہبی ادارے مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹ) نے منتخب کر لیا ہے۔ یہ خبر ایران انٹرنیشنل نے رپورٹ کی ہے۔
یہ فیصلہ ایران کی بااختیار مجلس خبرگان نے کیا، جو آئینی ادارہ ہے اور سپریم لیڈر کے انتخاب اور نگرانی کی ذمہ دار ہے۔ اس اقدام کے ساتھ جانشینی کا وہ عمل باضابطہ طور پر مکمل ہو گیا جو ۲۸؍ فروری کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد شروع ہوا تھا۔ ۸۵؍ سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای ۱۹۸۹ء سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کر رہے تھے، جس کے باعث وہ خطے کے طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والے سربراہانِ مملکت میں شمار ہوتے تھے۔ ان کا دورِ قیادت ایران کی جدید تاریخ کے اہم مراحل پر محیط رہا، جن میں امریکہ کے ساتھ طویل کشیدگی، علاقائی پراکسی تنازعات، بین الاقوامی پابندیاں اور عالمی طاقتوں کے ساتھ پیچیدہ جوہری مذاکرات شامل ہیں۔
بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی تنصیب پر ڈرون حملہ
ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جانب سے مشرقی وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ریڈ کارپٹ انکشاف؟ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی کی افواہ
عرب میڈیا کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی تنصیب کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ریاض کے جنوب میں۲؍ کروز میزائل ناکام بنا دیئے گئے جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ۶۵۰؍ امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی کے پہلے دو دنوں میں امریکی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا، ان کے حملوں میں اب تک ۶۵۰؍امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کی ایران کو وارننگ: ایک شدت پسند کی جگہ دوسرا قابلِ قبول نہیں
ترجمان کا کہنا تھا بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹرز کو متعدد بار میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود امریکی اڈوں پر۱۶۰؍ اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔ ایرانی ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک امریکی جنگی معاون جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور یو ایس ایس ابراہم لنکن پر چار کروز میزائل داغے گئے، جس کے بعد وہ بحیرہ ہند کی جانب پیچھے ہٹ گیا۔