بالی ووڈ شائقین کے لیے خوشی کی بڑی خبر سامنے آ سکتی ہے، کیونکہ انل کپور نے اکشے کمار کےساتھ فلم ’’ویلکم ۴‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا واضح اشارہ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 04, 2026, 3:03 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ شائقین کے لیے خوشی کی بڑی خبر سامنے آ سکتی ہے، کیونکہ انل کپور نے اکشے کمار کےساتھ فلم ’’ویلکم ۴‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا واضح اشارہ دیا ہے۔
بالی ووڈ شائقین کے لیے خوشی کی بڑی خبر سامنے آ سکتی ہے، کیونکہ انل کپور نے اکشے کمار کےساتھ فلم ’’ویلکم ۴‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا واضح اشارہ دیا ہے۔ ہولی کے خصوصی ایپی سوڈ میں، جو ٹی وی شو وہیل آف فارچیون کا حصہ تھا، سینئر اداکار انل کپور نے اکشے کمار کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین شیئر کیا۔ جس سے حاضرین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔
انل کپور نے کہا کہ اکشے کے ساتھ میں نے ویلکم ایک کی تھی، پھر ۲؍ میں یہ نہیں تھا ، اس کے بعد ویلکم ۳؍ میں مجھے نکال دیا اور اب ویلکم۴؍ہم پھر ساتھ میں کریں گے۔‘‘ ہولی کے تہوار کی خوشیوں، پرانی یادوں اور مزاح کے امتزاج سے بھرپور اس خصوصی پروگرام نے بالی ووڈ کے ایک مقبول ترین علامتی منظر کے پس منظر کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کی ایران کو وارننگ: ایک شدت پسند کی جگہ دوسرا قابلِ قبول نہیں
ہولی کے رنگوں میں رنگے نک جونس اور پرینکا چوپڑہ کی یادگار تصویر وائرل
سوشل میڈیا پر جہاں ہولی کے رنگوں اور جشن کی تصاویر کی بھرمار ہے، وہیں گلوکار و اداکار نک جونس نے اپنی اہلیہ پرینکا چوپڑہ کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس موقع کو خاص بنا دیا۔ بدھ کی صبح اپنی پوسٹ میں نک جونس نے اسے ہولی کے اپنے ’’پسندیدہ اور یادگار لمحات‘‘ میں سے ایک قرار دیا۔ تصویر میں نک اور پرینکا گلال میں رنگے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ روایتی لباس میں ملبوس پرینکا، نک کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ نک جونس نے کیپشن میں لکھا’’ہولی کی میری پسندیدہ یادوں میں سے ایک جھلک۔ سب کو ہولی مبارک!‘‘
یہ بھی پڑھئے:ریڈ کارپٹ انکشاف؟ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی کی افواہ
واضح رہے کہ ۲۰۱۸ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا یہ جوڑا ہمیشہ ایک دوسرے کی ثقافتی روایات اور تہواروں کو بڑے جوش و خروش سے مناتا ہے۔ دوسری جانب، پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی ایکشن فلم ’’دی بلف‘‘ کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں، جو ۲۵؍ فروری کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے۔