Inquilab Logo

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ۱۹۰؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق، متعدد زخمی

Updated: December 02, 2023, 2:00 PM IST | Jerusalem

اسرائیل نے غزہ پٹی میں خان یونس اور رفح کے علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہے جس کے سبب اب تک ۱۹۰؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انڈونیشیائی رضا کار فکری رفیع الحق نے بتایا کہ ہمارے چاروں جانب بمباری کی آوازیں آ رہی ہیں اور لوگ مر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ کے چیف نے غزہ کو زمین پر بچوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک مقام قرار دیا۔

The scene of destruction after Israeli bombardment in Khan Younis refugee camp. Photo: PTI
خان یونس پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی بمباری کے بعد تباہی کا منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

اسرائیل نے غزہ پٹی میںخان یونس اور رفح کے علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہے جس کے سبب اب تک ۱۹۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈونیشیائی رضا کار فکری رفیع الحق، جو شمالی غزہ کے انڈونیشین اسپتال میں کام کرتی تھیں، نے بتایاکہ ہمارے چاروں جانب بمباری کی آوازیں ہیں۔ہر طرف سے صرف بمباری کی آوازیں آرہی ہیں اورلوگ بڑے پیمانے پر مر رہے ہیں۔  

ہم اب بھی جنوبی غزہ کی ایک سرکاری اسکول میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور انڈونیشیائی اسپتال سے نکالے جانے کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے یہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارضی جنگ بندی کے سبب غزہ کے لوگ عام زندگی کی جانب لوٹ رہے تھے۔ تاہم ، جنگ بندی میں انسانی امداد کی ترسیل کے بعد اب بھی غزہ میں انسانی امداد کی کافی کمی ہے۔اب جنگ بندی ختم ہو گئی کیونکہ اسرائیل نے دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جو کچھ ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہیں : اسپین

اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ چیف نے کہا کہ غزہ زمین پر بچوں کیلئے سب سے زیادہ خطرناک مقام بن چکا ہے۔ وزرات صحت کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے کے اور اسرائیلی بمباری شروع ہونے کے پہلے دن۱۷۸؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیںجبکہ ۶۰۰؍ سے زائد زخمی ہیں۔ 
والٹ اسٹریٹ جنرل کےمطابق امریکہ نے اسرائیل کو غزہ میں استعمال کرنے کیلئے ’’بنکر بسٹر‘‘ بم فراہم کئے ہیں۔ تاہم ، صحافیوں کی حفاظت والی کمیٹی نے کہا کہ اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ۶۱؍ صحافی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ۵۴؍ فلسطینی ، ۴؍ اسرائیلی اور ۳؍ لبنانی ہیں۔
اقوام متحدہ حکام نے اسرائیلی بمباری کے تعلق سے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کا اندھا دھند قتل عام کر رہا ہے۔جمعہ کو جب سے جنگ بندی ہوئی ہے تب سے امدادی ٹرک رفح سرحد پر پھنس گئےہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK