Inquilab Logo

محصور غزہ کے حالات خواتین اور بچوں کیلئے کسی برے خواب کی طرح ہیں: اقوام متحدہ

Updated: March 16, 2024, 3:20 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ (یو این) کے حکام کے مطابق محصورغزہ کے حالات خواتین اور بچوں کیلئے برے خواب کی طرح ہیں جو ختم ہی نہیں ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق غزہ میں مردہ، بیمار اور چھوٹی جسامت کے بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ یواین پوپیولیشن فنڈ کے نمائندے ڈومینک ایلن نے غزہ کے متعدد اسپتالوں کے دورے کے بعد کہا کہ غزہ میں انسانی بحران اس قدر برا ہے کہ کسی ڈراؤنے خواب کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ جن بچوں کو ماؤں کی گود میں ہونا چاہئے تھا، وہ موت کی آغوش میں ہیں۔

A woman with her dead children in Gaza. Image: X
غزہ میں ایک خاتون اپنے مردہ بچوں کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

یو این حکام کے مطابق محصور غزہ کے حالات خواتین اور بچوں کیلئے برے خواب کی طرح ہیں جو ختم ہی نہیں ہو رہا ہے۔ غزہ کے اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے مطابق وہاں بیمار، چھوٹے اور مردہ بچے پیدا ہو رہے ہیں جبکہ خواتین کو بغیر بے ہوشی کے  آپریشن کے عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ اس ضمن یو این پوپیولیشن فنڈ میں فلسطین کی نمائندہ ڈومینک ایلن نے جمعہ کو یروشلم میں نیوز کانفرنس کے درمیان کہا کہغزہ کی ایک ملین خواتین اور لڑکیوں کیلئے وہاں کے حالات خوفناک ہیں جبکہ خاص طورپر ان ۱۸۰؍ خواتین کیلئے حالات خوفناک ہیں ہر ایک دن جنم دیتیہیں۔
انہوں نے شمالی غزہ کے متعدد اسپتالوں کے دورے کے بعد کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں اب عام جسامت والے بچے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اگر چہ وہ مردہ اور نوئنیٹل بچوں کی پیدائش کے شاہد ہیں جس کی اہم وجہ غزہ میں بھکمری، صاف پانی اور دیگر پریشانیاں ہیں۔ غزہ میں مشکل ڈیلیوریوں کی تعداد جنگ سے پہلے کی تعداد سے بڑھ گئی ہیں کیونکہ مائیں دباؤ، خوفزدہ، کم خوراک ، کمزوری اور دیگر چیزوں کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ اسپتالوں میں طبی امداد کی بھی کمی بڑے پیمانےپر ہے۔ 
ہمارے پاس ایسی بھی رپورٹس ہیں کہ محصور خطے میںآپریشن کیلئے بے ہوشی کی ناکافی دوائیں موجودہیں ۔جن بچوں کو اپنی ماؤں کی گودمیں ہونا چاہئے تھاانہیں بچوں کو باڈی بیگ میں لپیٹا جا رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۸۰؍ ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے یو این ایف پی اے کی کچھ طبی امداد وہاںایلن نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے یو این ایف پی اے کو کچھ سپلائے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے جن میں  دائیوں کیلئے کٹس، یا ٹارچ لائٹس اور سولر پینلز جیسی سپلائے شامل ہیں۔ 

یہ انسانی بحران نہیں خوفناک خواب ہے: ڈومینک ایلن 
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے میں انسانی بحران اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اب خوفناک خواب معلوم ہوتا ہے۔ ہم وہاں کی دل دہلا دینے والی صورتحال کے شاہد ہیں۔ ہم جس سے بھی مخاطب ہوئے وہ خوفزدہ، بھوکا اور لاغر تھا۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملٹری چیک پوائنٹ پر انہوں نے ایک ۵؍ تا ۶؍ سال کے ایک لڑکے کو دیکھا جو خوفزدہ تھا۔ اس کے پیچھے اس کی بڑی بہن سفید پرچم اپنے ہاتھوں میں تھمائے چل رہی تھی۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سبب اب تک ۳۱؍ ہزار افراد جاں بحق جبکہ ۷۰؍ ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس درمیان اسرائیل کے خون کے پیاسے وزیر اعظم بنجامن نتین یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے رفح پر حملہ کا منصوبہ بنایا ہے جہاں جنگ کے ۵؍ ماہ کے دوران ۳ء۲؍ملین فلسطینیوں نے پناہ لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK