Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے بعد اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا

Updated: June 26, 2025, 6:04 PM IST | Tehran

امریکہ کی قیادت میں عبوری جنگ بندی کے بعد ایران نے اپنے فضائی حدود کھول دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ واشنگٹن کی قیادت میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ج۱۲؍ دنوں سے جاری جنگ ختم ہوئی تھی۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ اور امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے بعد اپنے فضائی حدود دوبارہ کھول دیئے ہیں۔ ایران کی وزارت برائے نقل و حمل اور شہری ترقیات کے ترجمان ماجد اخوان نے کہا ہے کہ ’’ گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھول دیئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: محمود عباس اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

انہوں نے نشاندہی کی کہ ’’تاہم، تہران سے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس کیلئے فلائٹس اب بھی معطل کی گئی ہیں۔ ‘‘یاد رہے کہ ایران نے یہ اعلان اسرائیل کے ساتھ ۱۲؍ دنوں کی جنگ کے بعد کیا۔ ۱۳؍ جون ۲۰۲۵ءکو اسرائیل کے ایران کے جوہری اور فوجی ٹھکانوںکو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ واشنگٹن کی ثالثی میں عبوری جنگ بندی نے دونوں ممالک کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ہے جبکہ خطے میں اب بھی تنازع برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK