• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمود عباس اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

Updated: June 26, 2025, 5:10 PM IST | Jerusalem

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کےساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے غزہ میں اسرائیل نے اپنی جارحیت برقرار رکھی ہے۔

US President Donald Trump with Palestinian President Mahmoud Abbas. Photo: X
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ کو لکھے گئے اپنے خط میں محمود عباس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔‘‘ محمود عباس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو ’’دنیا میں برپا بحران کو ختم کرنے کیلئے ایک ضروری اور اہم قدم قرار دیا جس کا علاقے کی حفاظت اور استحکام پر مثبت اثر ہوگا۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ایران کے خلاف مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے: اسرائیلی فوجی سربراہ

یاد رہے کہ ۱۲؍ دنوں کی جنگ کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی تھی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ محمود عباس نے کہا تھا کہ ’’ غزہ جنگ بندی فلسطین، اسرائیل اور پوری دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے ٹرمپ کی جدوجہد میں ایک بہترین قدم ہوگا۔‘‘ فلسطینی لیڈر نے دنیا میں امن کے وعدے، جس کے ذریعے استحکام اور تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے، کیلئے سعودی عربیہ، ٹرمپ اور عالمی برداری کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی کی۔ محمود عباس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’آپ سب کے ساتھ ہم ناممکن، منظور شدہ، آزاد، مستحکم اور محفوظ فلسطین، منظور شدہ اور محفوظ اسرائیل کے قیام اورکامیاب، انضمام اور امن پر مبنی ایک خطے کی تشکیل کو ممکن بنا سکیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK