• Wed, 05 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

روہت اور کوہلی کا جنوبی افریقہ اے کے خلاف انڈیا اے کے لیے کھیلنے کا امکان نہیں

Updated: November 05, 2025, 4:41 PM IST | Mumbai

روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے جنوبی افریقہ اے کے خلاف آئندہ ۳؍ میچوں کی محدود اوورس کی سیریز میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔ انڈیا اے ٹیم ۱۳، ۱۶؍ اور ۱۹؍ نومبر ۲۰۲۵ءکو راجکوٹ میں ۳؍ ون ڈے میچز - تمام ڈے/نائٹ میچز کھیلے گی۔

Virat Kohli And Rohit Sharma.Photo:INN
وراٹ کوہلی اور روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے جنوبی افریقہ اے کے خلاف آئندہ ۳؍ میچوں کی محدود اوورس کی سیریز میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔ انڈیا اے ٹیم ۱۳، ۱۶؍ اور ۱۹؍ نومبر ۲۰۲۵ءکو راجکوٹ میں ۳؍ ون ڈے میچز - تمام ڈے/نائٹ میچز کھیلے گی، لیکن یہ دونوں سینئر کرکٹرز، جو بین الاقوامی کرکٹ  میں صرف ون ڈے کھیلنے والے ان دونوں بلے بازوں کو شامل کئے جانے کاامکان نہیں  ہے۔ 
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک یا دو دن میں انڈیا اے اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ سلیکٹرز کے پاس ان تینوں میچوں کے لیے مخصوص پلان ہیں اور ان دو تجربہ کار کھلاڑیوں کو ان میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ 
روہت اور وراٹ، جنہوں نے تمام فارمیٹس میں ہندوستان کی قیادت کی، حال ہی میں آسٹریلیا میں تین ون ڈے کھیلے اور دونوں نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا - روہت مین آف دی سیریز قرار پائے  لیکن انہیں فارم  میں آنے کے لیے دو یا تین میچوں کی ضرورت ہے۔ پہلے میچ میں ناکامی کے بعد روہت نے۷۳؍رن  اورناٹ آؤٹ ۱۲۱؍رنز بنا کر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا، جب کہ وراٹ نے پہلے دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ ( ناٹ آؤٹ ۷۴؍رن) میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اگر آسٹریلیا میں یہ جوڑی اتنی متاثر کن نہ ہوتی تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔ انڈیا  اے  اس وقت بنگلورو میں سی او ای  میں جنوبی افریقہ  اے  کے خلاف دو میچوں کی ریڈ بال سیریز کھیل رہا ہے۔ رشبھ پنت کی قیادت میں انڈیا اے نے پہلا چار روزہ میچ جیتا، جو۲؍ نومبر کو ختم ہوا۔ دوسرا میچ جمعرات (۶؍ نومبر) سے شروع ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے:ایس آئی آر کے خلاف کولکاتا میں ٹی ایم سی کا ۴؍کلو میٹر طویل مارچ

ٹیمبا باؤما کی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کرنے کے لیے ہندوستانی سلیکٹر جلد ہی ملاقات کریں گے اور اسی میٹنگ میں انڈیا اے ٹیم کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے، حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، سوائے این جگدیسن کی جگہ رشبھ پنت کی متوقع شمولیت کے۔  دفاعی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ چمپئن  جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ۱۴؍ سے۱۸؍ نومبر تک کولکاتا اور ۲۲؍ سے۲۶؍ نومبر تک گوہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK