Inquilab Logo

یروشلم: ۱۲۵؍ ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں رمضان کی تیسری نمازِ جمعہ ادا کی

Updated: March 29, 2024, 7:52 PM IST | Jerusalem

حکام نے بتایا کہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقع پر ۱۲۵؍ ہزار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی سخت رکاوٹوں کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔ مسجد الاقصیٰ کے مبلغ شیخ یوسف ابو سنینہ نے جمعہ کے اپنے خطبے میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر عالمی برادری کی لاتعلقی کی سخت مذمت کی۔

Women performing Friday prayers in the courtyard of Al-Aqsa Mosque. Photo: PTI
مسجد الاقصیٰ کے صحن میں خواتین نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

حکام کے مطابق یروشلم میں مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی سخت رکاوٹوں کے باوجود ۱۲۵؍ ہزار فلسطینیوں نے  رمضان المبارک کی تیسری نماز جمعہ ادا کی۔ اس حوالے سے شیخ عزم الخاطب، جو یروشلم میں محکمہ اسلامی اوقات کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ رمضان کے حساب کے نمازیوں کی تعداد کافی کم تھی۔ گزشتہ سال رمضان کے مہینے میں اسی دن نمازیوں کی تعداد ۲۵۰؍ ہزار تھی۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی عدالت کا اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم

خیال رہے کہ یروشلم کے اطراف اور مسجد الاقصیٰ کے داخلی دروازے کے قریب اسرائیلی فوجیوں کا سخت پہرہ ہے۔ ۵۵؍ سے زائد عمر کے مرد اور ۵۰؍ سال سے زائد عمر کی خواتین کو ہی اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی یروشلم میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ مسجد الاقصیٰ کے مبلغ شیخ یوسف ابو سنینہ نے جمعہ کے اپنے خطبے میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی برادری کی لاعلمی کی سخت مذمت کی۔

غزہ میں قحط اور بھکمری میں اضافہ  
خیال رہے کہ ۷؍ اکتوبرکو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں اپنی جوابی کارروائیوں کا آغاز کیاتھا جس کے نتیجے میں اب تک ۳۲؍ ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینی خطے میں اب تک ۳۰؍ تقریباً ۳۰؍ افراد بھکمری کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہےجبکہ وہاں قحط جیسے حالات ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خطے کا ۶۰؍فیصد ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔تاہم، جنوری میں عالمی عدالت میں اسرائیل کو محصور خطے میں نسل کشی کا مرتکب ٹھہرایا گیاتھا۔ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ جمعرات کو عالمی عدالت نے دوبارہ اسرائیل کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK