Inquilab Logo

غزہ میں ہر روز ۶۳؍ خواتین شہید ہورہی ہیں

Updated: March 09, 2024, 11:24 AM IST | Agency | Gaza

عالمی خواتین کے موقع پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ۷؍ اکتوبر سے اسرائیلی فوج روزانہ ۶۳؍ فلسطینی خواتین کو شہید کررہی ہے۔

Women in Gaza are the most affected by the war. Photo: INN
غزہ میں خواتین جنگ سے سب سےزیادہ متاثر ہیں۔ تصویر : آئی این این

عالمی خواتین کے موقع پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ۷؍ اکتوبر سے اسرائیلی فوج روزانہ ۶۳؍فلسطینی خواتین کو شہید کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں نہ صرف غزہ میں خواتین کو شہید اور زخمی کیا جاتا ہے بلکہ بڑی تعداد میں خواتین کاجبری اغوا کیا گیا اور بہت سی خواتین ملبے تلے دب کرلاپتہ ہوگئیں۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ اوسطاً۶۳؍ خواتین کو شہید کرتی ہے جن میں سے ۳۷؍بچوں والی مائیں ہوتی ہیں۔ ان کی شہادت سے ان کےچھوٹے چھوٹے بچے ماؤں سے محروم ہوجاتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے بے شمار واقعات سامنے آئے ہیں جہاں زیرحراست فلسطینی خواتین اور بچیوں کو مختلف اقسام کے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مرد اسرائیلی افسران خواتین کو برہنہ کرکے ان کی تلاشی لیتے ہیں۔ کم از کم ۲؍ فلسطینی خواتین قیدیوں کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی جبکہ دیگر کو مبینہ طور پرعصمت دری اور جنسی تشدد کی دھمکیاں دی گئیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی خواتین کی ’توہین آمیز حالات‘ میں تصاویر بھی آن لائن پوسٹ کی گئی ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK