Inquilab Logo

غزہ: اسرائیل کے زمینی حملے کے دوران ۳۰؍ افراد جاں بحق

Updated: May 10, 2024, 1:29 PM IST | Agency | Jerusalem

رفح گزرگاہ پر اسرائیلی قبضے اور ناکہ بندی سے راحت رسانی اور امداد کی ترسیل کا سلسلہ بند، غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی قلت سے خدمات ٹھپ پڑنے کا خدشہ۔

As a result of those who came to Rafah after saving their lives from Gaza, they have to leave here as well. Photo: INN
غزہ سے جان بچاکر رفح آنے والوں کواب یہاں سے بھی کوچ کرنا پڑرہا ہے۔ تصویر : آئی این این

رفح اور غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ غزہ کے رفح پر اپنی زمینی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، دریں اثنا، پیر کی رات سے شروع ہونے والے حملے کے بعد سے۳۰؍ کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرنے والوں میں ۳۰؍ انتہاپسند ہیں، جب کہ غزہ کے صحت کے حکام نے تقریباً ۳۵؍ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے، جن میں ایک ۴؍ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک ٹینک ڈویژن اور ایک بکتر بند بریگیڈ مشرقی رفح میں زمین پر کام کر رہے ہیں، جبکہ حملہ آور ڈرون فضا سے حملے کر رہے ہیں۔ فوج نے بتایا کہ انہوں نے علاقے میں تقریباً۱۰۰؍ ’’اہداف‘‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ الزام ہے یہاں   سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔ 
غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی قلت
 رفح بارڈر کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقوں کے اسپتالوں میں صرف۳؍ دن کا ایندھن ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں ایندھن کی شدید قلت ہے، یہ قلت اس وقت پیدا ہوئی جب ۲؍ روز قبل اسرائیلی فورسز نے رفح کراسنگ پر قبضہ کرلیا جس کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کو ایندھن اور امدادی سامان کی سپلائی بند ہوگئی۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ وہ ایندھن (جس کی اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کو بدھ کو ٖغزہ میں لے جانے کے لیے اجازت ملنے کی توقع تھی) بلاک کر دی گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنگ بندی اسرائیلی یرغمالوں کی محفوظ رہائی کا واحد حل: سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

آسٹریلیا نے رفح حملے کے تباہ کن اثرات پراسرائیل کو خبردار کیا
 کینبرا(ایجنسی): آسٹریلیا نے اسرائیل سے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک بڑا زمینی حملہ تباہ کن اثر ڈالے گا۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے اسرائیل کے سامنے رفح میں توسیع شدہ فوجی کارروائی پر اپنے اعتراضات اور جنگ بندی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وونگ نے کہا کہ غزہ کی۲۳؍لاکھ آبادی میں سے نصف سے زیادہ لوگوں نے لڑائی سے بچنے کیلئے رفح میں پناہ لی ہے۔ توسیع شدہ فوجی کارروائی سے فلسطینی شہریوں پر پڑنے والے اثرات تباہ کن ہوں گے۔ 
 غزہ میں حماس کے نیول یونٹ کے کمانڈر کی موت
حماس کے نیول یونٹ کے کمانڈر احمد علی کی غزہ شہر میں ایک فضائی حملے میں موت ہوگئی۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا، ’’اسرائیلی بحریہ اور اسرائیلی سیکورٹیز اتھارٹی (آئی ایس اے) کی انٹیلی جنس پر مبنی آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے کی مشترکہ کارروائی میں، اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے نے غزہ میں حماس کے بحریہ یونٹ کے کمانڈر، احمد علی کو ہلاک کر دیا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK