Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیلی فوج کی غزہ پر تازہ جارحیت، گولہ باری اور فائرنگ،۱۹؍ فلسطینی شہید

Updated: August 04, 2026, 10:55 AM IST | Gaza City

صہیونی فوج کےغزہ پر مسلسل دوسرےدن حملے ،جنگ بندی کی لگاتار خلاف ورزی ،شہیدوں میںتین مائیں اور ان کے تین بچے شامل۔

The ceasefire in Gaza has lost all meaning, attacks continue unabated. Photo: INN
غزہ میں جنگ بندی کے کوئی معنی نہیںرہ گئے،حملے لگاتار جاری ہیں۔ تصویر: آئی این این

قابض اسرائیل کی فوج نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا اور مسلسل دوسرے دن اہل غزہ کو گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ۱۹؍ شہری شہید ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں شہر خان یونس کے مشرق میں توپ خانے سے گولہ باری کی جبکہ فضا میں روشنی والے بم پھینکے اور شہر کے مغرب میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔قابض فوج نے قطاع کے وسط میں بوریج کیمپ کے شمال مشرق ، شہر دیرالبلح کے جنوب مشرق جبکہ شہر غزہ کے مشرق میں فائرنگ کی۔گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوج نے غزہ  پر ۱۰؍ سے زیادہ فضائی حملے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: بورڈ آف پیس کے ایلچی کا نیتن یاہو حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

غزہ  پٹی پر مختلف مقامات پر ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں تین ماؤں اور ان کے تین بچوں سمیت ۱۹؍ شہری شہید ہو گئے۔ یہ اسرائیلی مظالم جنگ بندی کے معاہدہ کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کو مکمل کرنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق کے باوجود  جاری رہے۔اتوار کی شام مغربی غزہ میں ۲؍ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت ۶؍ شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے جس کے بعد پیر کی فجر سے لے کر اب تک پٹی پر ہونے والے حملوں کے شہداء کی تعداد ۱۹؍ تک پہنچ گئی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین  کے مطابق اسرائیلی  طیاروں کی طرف سے غز ہ شہر کے مغرب میں واقع محلہ رمال میں شرعی عدالت کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ۔ جس کے بعد جائے وقوع سے ۴؍ شہداء اور متعدد زخمیوں کو نکالا گیا۔اس سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل  غزہ کے مغرب میں محلہ رمال میں شارع الثورہ میں مسجد النور کے سامنے بے گھر افراد کے خیمے کواسرائیلی طیاروں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں۲؍ افراد شہید ہوئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں شہر دیر البلح میں شارع صلاح الدین پر ایک گاڑی پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد اور حازم عطیہ جبر شہید ہو گئے اور دیگر زخمی ہو گئے۔ اس دوران خان یونس کے علاقے مواصی میں ’ارض طیبہ ‘کیمپ میں شہریوں کیلئے چارجنگ پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔شمالی غزہ کے کیمپ جبالیا میں اسپتال یمن السعيد کے قریب اسرائیل کے ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں شہری محمد ہانی حسین  شہید ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK