Inquilab Logo

غزہ کی ایک عمارت پر اسرائیلی حملہ جنگی جرائم میں شمار: حقوق انسانی گروپ

Updated: April 05, 2024, 11:30 AM IST | Inquilab News Network | Jerusalem

حقوق انسانی کے گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ کی عمارت پر جس اسرائیلی حملے میں ۱۰۶؍ افرادجاں بحق ہو گئے تھے، جنگی جرائم کے زمرہ میں شمار ہوتا ہے۔ اس حملے میں فٹ بال کھیلتے بچے اور فون چارج کرتے شہری اور خواتین ہلاک ہو گئیں تھیں۔ اسرائیل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جبکہ اس کی جنگی حکمت عملی پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

نگراں حقوق انسانی کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں غزہ کی ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں ۵۴؍بچوں سمیت کم از کم ۱۰۶؍شہری شہید ہو گئے تھے۔ نیویارک میں قائم حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شائع ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ حملے میں عمارت کے اندر حماس کی کسی سرگرمی کو نشانہ بنایا گیا تھا، اسے ایک واضح جنگی جرم بناتا ہے۔ بین الاقوامی قانون ان فوجی اہداف پر حملوں کی ممانعت کرتا ہے جو ممکنہ طور پر عام شہریوں کو غیر متناسب نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ 
۳۱؍اکتوبر کا حملہ تقریباً چھ ماہ قبل جنگ کے آغاز کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ تھا۔ نگراں حقوق انسانی کا کہنا ہے کہ چار الگ الگ حملوں نے وسطی غزہ میں انجینئرز کی عمارت کو منہدم کر دیا جس میں تقریباً ۳۵۰؍افراد رہائش پذیر تھے جن میں سے تقریباً ایک تہائی اپنے گھر چھوڑ کر کسی اور علاقے میں چلے گئے تھے۔ گروپ کے مطابق اس حملہ میں ۳۴؍ خواتین، ۱۸؍ مرد اور۵۴؍ بچے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں باہر فٹ بال کھیلنے والے بچے اور پہلی منزل کے کرانہ دکان میں فون چارج کرنے والے رہائشی شامل ہیں۔ 
گروپ کا دعویٰ ہے کہ اس نے مرنے والوں کی فہرست کو لندن میں قائم جنگ کی نگران تنظیم ایئر وارز کے ساتھ تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں کا تعلق ۲۲؍خاندانوں سے تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ایک توسیع شدہ خاندان، ابو سعید خاندان، نے حملہ میں ۲۳؍ رشتہ داروں کو کھو دیا۔ اسوسی ایٹڈ پریس نے چار بہن بھائیوں کے بارے میں اطلاع دی جو اکتوبر کے حملےمیں مارے گئے تھے، جن میں ۱۸؍ ماہ کے جڑواں لڑکے بھی شامل تھے۔ 
 رپورٹ کو یکجا کرتے ہوئے، نگراں انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اس نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں سمیت ۱۶؍ افراد کا انٹرویو کیا، اور سیٹیلائٹ سے لی گئی ۳۵؍ تصاویر اور اس کے بعد کے ۴۵؍ویڈیوز کا تجزیہ کیا۔ گروپ جائے وقوع کا دورہ کرنے سے قاصر تھا کیونکہ اسرائیل نے غزہ تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔ 
عینی شاہدین نے حقوق گروپ کو بتایا کہ حملے سے پہلے کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا۔ نگراں انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے مطلوبہ ہدف کے بارے میں کوئی معلومات شائع نہیں کیں اور معلومات کیلئے اس کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ 
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان پہنچانے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور ان کی ہلاکتوں کا الزام حماس پر عائد کرتا ہے کیونکہ یہ گنجان آبادی والے علاقوں سے اپنی سر گرمی انجام دیتے ہیں۔ لیکن فوج شاذ و نادر ہی انفرادی حملوں پر تبصرہ کرتی ہے جس میں روزانہ درجنوں افراد ہلاک ہوتے ہیں، بشمول خواتین اور بچے۔ 
اسرائیل کو اس ہفتے کے شروع میں اس کے حملوں میں سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اس کی جنگی حکمت عملی پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے جبکہ غزہ پٹی پر بمباری ۲۱ویں صدی کی سب سے شدید فضائی مہمات میں سے ایک ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK