Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ نسل کشی کی وجہ سے وزارت دفاع کا بجٹ ختم، پارلیمنٹ میں اسرائیلی حکام میں جھڑپ

Updated: May 26, 2025, 8:57 PM IST | Tal Aviv

اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کے باعث اپنے مختص کردہ بجٹ سے زیادہ خرچ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں وزارت خزانہ کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

Interior view of the Israeli parliament. Photo: INN
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اندرونی منظر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ میں جاری جنگ کے باعث اپنے مختص کردہ بجٹ سے زیادہ خرچ کر لیا ہے جس کے نتیجے میں وزارت خزانہ کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، جیسا کہ ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN نے رپورٹ کیا ہے۔ اتوار کو ہونے والے ایک بند کمرہ سیکوریٹی کابینہ اجلاس میں وزارت دفاع نے حکومت کو آگاہ کیا کہ رواں سال کے اخراجات پہلے ہی طے شدہ سطح سے۱۷ء۴؍ ارب ڈالر زیادہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ محصور علاقے میں ہونے والی خونریز کارروائیوں میں توسیع کو قرار دیا گیا۔ تاہم، وزارت خزانہ کا اندازہ ہے کہ اگر یہ نسل کشی جاری رہی تو سال کے اختتام تک بجٹ کا خسارہ۷؍ ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اقتدار میں رہنے کیلئے وزیراعظم فوجیوں کو قربان کر رہے ہیں: یائیر غولان

ایک ملاقات کے دوران مبینہ طور پر وزارت خزانہ کے وزیر بیتسال ایل سموتریچ اور وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس بحث کا مرکز مالی انتظام سے متعلق باہمی الزامات تھے۔ سموتریچ نے دفاعی ادارے پر بغیر مناسب نگرانی کے من مانی خرچ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا:’’آپ اپنی مرضی سے جو چاہتے ہیں کرتے ہیں، آپ کو پہلے ہی فنڈز مختص کئے جا چکے تھے۔ ‘‘اس کے جواب میں وزارت دفاع کے اہلکار نے کہا:’’مجھے آپ کی حمایت کی توقع ہے آپ کابینہ میں ہیں۔ ‘‘ اور یہ بھی یاد دلایا کہ خود وزیر نے بھی جنگ سے متعلق فیصلوں میں حصہ لیا تھا۔ اسرائیلی کاروباری جریدے’’دی مارکر‘‘کے مطابق وزارت دفاع کا۲۰۲۵ء کا بجٹ ۸ء۳۷؍ارب ڈالر ہے جو اسے اسرائیلی حکومت کی سب سے زیادہ فنڈ حاصل کرنے والی وزارت بناتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK