ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید کی اور انہیں مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیا۔
EPAPER
Updated: June 19, 2025, 3:40 PM IST | Agency | Ankara
ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید کی اور انہیں مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو ظلم میں ہٹلر کو بہت پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید کی اور انہیں ہٹلر سے بڑا ظالم قرار دیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو مشرق وسطیٰ کے امن و سلامتی کے لیے ’سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دے دیا۔ ترکیہ کے نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی گلوبل‘ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس کی تفصیلات ترکیہ کے صدارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئیں۔ ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ ترکیہ کے مواصلاتی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اردوان نے کہا کہ وہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ دوران گفتگو انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد شروع ہونے والے تنازعہ پر ترکیہ بھرپور سفارتی روابط میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے غزہ میں جاری انسانی بحران اور نسل کشی کو پسِ پشت نہیں ڈال سکتے، خبردار کیا کہ ان واقعات کو شام تک پھیلنے نہیں دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے ہی طیب اردوغان اسرائیل کے شدید ترین ناقدین میں شامل رہے ہیں، وہ اکثر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہیں اور نتن یاہو کا موازنہ ہٹلر سے کرتے ہیں۔