Inquilab Logo

چندریان ۳؍ کے ۲؍ اہم مقصد پورے ہوگئے: اسرو

Updated: August 26, 2023, 8:11 PM IST | New Delhi

اسرو کی ایکس پوسٹ کے مطابق چندریان ۳؍ نے اپنے ۲؍ مقاصد کامیابی کے ساتھ پورے کر لئے ہیں جبکہ تیسرا اہم مشن چاند کی سطح کا جائزہ، ابھی جاری ہے

Chandrayaan 3 is ISRO`s third lunar mission. Photo: PTI
چندریان ۳؍ اسرو کا تیسرا چاند مشن ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے کہا کہ چندریان ۳؍ مشن کے۳؍ اہم مقاصد میں سے ۲؍ مقصد حاصل کئے جا چکے ہیں جبکہ تیسرا اوراہم سائنسی تجربہ جاری ہے۔ اسرو کے ہیڈ کوارٹرس سے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ چندریان ۳؍ کے تمام پے لوڈس عام طور پر کام کر رہے ہیں۔ اسرو نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ  چندریان ۳؍ کے۳؍ اہم مقاصد ، چاند کی سطح پرمحفوظ اور سوفٹ لینڈنگ ہو گئی ہے، روورپرگیان چاند کی سطح پراتر گیا ہے اور سائنسی تجربہ جاری ہے۔تمام پے لوڈس عام طور پر کام کر رہے ہیں۔ 
 واضح رہے کہ اسرو نے اپنے تیسرےچاند مشن چندریان ۳؍ کو ۲۳؍ اگست ، بدھ کو کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اتارا تھا ۔ اسرو نے ۱۴؍ جولائی کو چندریان ۳؍ کو آندھراپردیش کےستیش دھون اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ آج وزیرا عظم نریندر مودی نے فیصلہ کیا کہ چندریان ۳؍ نے چاند کی جس جگہ پر لینڈنگ ہوئی ہے وہ شیو شکتی پوائنٹ کہلائے گا اور ۲۰۱۹ء میں جہاں چندریان ۲؍ کا  لینڈرجہاں کریش ہوا تھا اس جگہ کیلئے ترنگا پوائنٹ کا نام تفویض کیا ہے۔ مودی نے یہ بھی کہا تھا کہ ۲۳؍ اگست جب چندریان ۳؍ نے چاند پر سوفٹ لینڈنگ اس دن کو’ نیشنل اسپیس ڈے ‘ کے طور پر منایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK